اسپائیڈر 2017ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتیہنگامہ خیز فلم ہے۔[4] اس فلم کے ہدایت کار اور مصنف تمل ہدایت کار اے آر مروگداس ہیں۔ یہ فلم دوہری زبان کی فلم ہے، جو تمل اور تیلگو زبان میں شوٹ ہوئی۔ اس فلم کے مرکزی ستارے مہیش بابو، ایس جے سوریا اور رکل پریت سنگھ ہیں۔ یہ فلم تیلگو اداکار مہیش بابو کی تمل سنیما میں پہلی فلم ہے۔ ہارس جیراج نے فلم کا میوزک کمپوز کیا جبکہ سنتوش شون نے فلم کی سنیما گرافی سنبھالی۔ فلم کی تیاری جولائی 2016ء میں شروع ہوئی۔[5] فلم کا پہلا پوسٹر 12 اپریل، 2017ء کو جاری کیا گیا،[6] جبکہ فلم کا ٹیزر 1 جون، 2017ء کو جاری ہوا۔[7][8] فلم 27 ستمبر، 2017ء کو ملیالم زبان کے ڈب ورژن کے ساتھ پوری دنیا میں جاری کی گئی۔[9][10] یہ فلم بعد میں 2018ء میں ہندی زبان میں اسی عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی اور زی سنیما پر دکھائی گئی۔
ایس جے سوریا فلم میں ولن کے کردار کے لیے چنے گئے۔ اے آر مروگداس پہلے ایس جے سوریا کے ساتھ فلم والی اور کوشی میں بطور معاون ہدایت کار کام کرچکے ہے۔ مہیش بابو مرکزی کردار کے طور پر چنے گئے۔ مہیش بابو اس فلم کے ذریعے تمل سنیما میں اپنا ڈیبیو (debut) کر رہے ہیں۔ پرینیتی چوپڑا کو فلم کی مرکزی اداکارہ کے لیے کہا گیا، جو انھوں نے شوٹنگ کی تاریخ کے مسئلہ کی وجہ سے ٹھکرادیا۔[11][12][13] بعد میں یہ کردار رکل پریت سنگھ کو دیا گیا۔ اداکار بھرت نے منفی کردار نبھانے کے لیے سائن کیا۔[14]
فلم کی شوٹنگ جولائی 2016ء میں شروع ہوئی۔[5] 98% شوٹنگ چینائی میں ہوئی۔ جسے تیلگو ورژن میں کمپیوٹر کے ذریعے حیدرآباد، دکن کر دیا گیا۔ فلم کا پہلا پوسٹر اپریل 2017ء میں جاری ہوا۔ مہیش نے اس فلم میں اپنے اسٹنٹس خود ہی کیے۔[15] شوٹنگ کا آخری مرحلہ 16 مئی، 2017ء کو چینائی میں شروع ہوا۔[16] جون 2017ء میں، یہ بتایا گیا کہ فلم کے زیادہ تر حصے شوٹ ہو چکے ہیں، صرف 2 گانے باقی ہیں۔ شوٹنگ زیادہ تر چینائی میں ہوئی اور کچھ حصے حیدرآباد، دکن اور وشاکھاپٹنم میں شوٹ ہوئے۔ جبکہ گانے بیرون ملک میں شوٹ ہوئے۔[17]