افتخار احمد شریف | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 فروری 1920ء [1] جالندھر، صوبہ پنجاب، برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے |
وفات | 4 مارچ 1995ء (75 سال)[2] ممبئی، مہاراشٹر، بھارت |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | actor |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
سیدنا افتخار احمد شریف ، غیر متعبر اعتبار سے افتخار (22فروری 1920-40مارچ 1995)[3] ایک بھارتی اداکار تھا۔ جو بنیادی طور پر ہندی فلم گھر میں کام کرتا تھا۔ اور خاص طور پر پولیس افسر کے کردار کے لیے مشہور تھا۔
افتخار جالندھر میں پیدا ہوا اور چار بھائیوں اور ایک بہن میں سب سے بڑا تھا۔ اس نے اپنی میٹک کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد لکھنؤ کالج آف آرٹ سے پینٹنگ میں ڈپلوما کیا۔افتخار کو گلوکاری کا جنون تھا۔ وہ بیس کی دہائی کے مشہور گلوکار کندن لال سہگل سے بہت متاثر تھا۔ بیس سال کی عمر میں اس نے کلکتہ میں موسیقیار داس گپتا کی جانب سے منعقد ہونے والے آڈیشن کی طرف سفر کیا داس گپتا ایچ ایم وی کے طور پر کام کر رہا تھا۔ داس گپتا، افتخار کی شخصیت سے متاثر ہوا۔اس نے اس کا نام ایم پی پروڈکشنز کو ایک اداکار کے طور پر دیا۔ 1944ء میں اس کی سب سے پہلی فلم تکرار بنی جو بینر آف آرٹ فلم کلکتہ کے تحت بنی تھی ۔
افتخار کے بہت سے قریبی رشتہ دار اس کے والدین بہن بھائی سمیت سب لوگ تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے تھے لیکن وہ بھارت میں رہنے کو ترجیح دیتا تھا لیکن فسادات نے اسے کلکتہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ اپنی بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ وہ بمبئی منتقل ہو گیا۔ جہاں اس نے انپے مرنے تک جدوجہد کی۔ افتخار کو کلکتہ میں اس وقت کے بہت بڑے اداکار اشوک کمار سے متعارف کروایا گیا اس نے بمبئی آ کر اس سے رابطہ کیا اور 1950ء میں بمبئی ٹالکیز کی فلم مقدر میں اسے ایک کردار مل گیا۔ افتخار نے 400 سے زائد فلموں میں کردار ادا کیا یہ 1940ء کی دہائی سے لے کر 1990ء کی ابتدائی دہائی پر مشتمل ہے ۔ 1940ء اور 1950ء کی دہائیوں میں وہ اپنے دور کا نوجوان ادکار تھا۔ اس کے ادا کیے گئے کرداروں میں والد، چچا، بڑے چچا، دادا، پولیس افسر، پولیس کمشنر ،عدالت کا جج اور ڈاکٹر شامل ہیں،اس نے فلم ساون بھادوں، کھیل کھیل میں، بندنی اور ایجنٹ ونود میں منفی کردار بھی ادا کیا۔
افتخار نے کلکتہ ہی کی ایک یہودی عورت ہانا جوزف سے شادی کی ،جس نے اپنا نام ریحانہ یوسف نام بدلا اور 27 مئی 2013ء میں اس کی وفات ہوئی۔ ان کی دو بیٹیاں بھی ہوئی۔