افتخار الحسن کاندھلوی

افتخار الحسن کاندھلوی
معلومات شخصیت
پیدائش 10 جنوری 1922ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کاندھلہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 2 جون 2019ء (97 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کاندھلہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنفی
اولاد نور الحسن راشد کاندھلوی   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 7   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی مظاہر علوم سہارنپور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم ،  مفسر قرآن ،  محدث   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک تبلیغی جماعت   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

افتخار الحسن بن رؤوف الحسن کاندھلوی (10 جنوری 1922 – 2 جون 2019) [1] بھارت کے جید مفسر قرآن اور محدث تھے۔ انھوں نے سنہ 1946ء میں کاندھلہ کی عیدگاہ کی بنیاد رکھی۔[2] اور اپنی زندگی میں چالیس سے زیادہ کتابیں لکھیں۔[3] ان کی بڑی بہن کی شادی ہندوستانی محدث محمد زکریا کاندھلوی سے ہوئی تھی۔

تعلیم

[ترمیم]

افتخار الحسن نے حافظ رحیم بخش کی شاگردی میں قران سیکھا۔ اور حافظ سادات خان دیوبندی کے پاس مدرسہ احیاء العلوم مظفر نگر میں قران حفظ کیا۔ بعد ازان انھوں نے تبلیغی جماعت کے مرکز حضرت نظام الدین کے مدرسہ کاشف العلوم میں عربی و فارسی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیا لیکن وہاں کا ماحول انھیں راس نہ آیا اور وہ واپس مظفر نگر چلے آئے اور وہاں شرح جامی تک کی تعلیم حاصل کی۔ مدرسہ مرادیہ سے فراغت کے بعد انھوں نے مظاہر العلوم سہارنپور میں داخلہ لیا اور اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ مظاہر علوم سہارنپور سے فراغت کے بعد انھوں کاندھلہ میں قیام کرنے کا ارادہ کیا اور امت کو قران و حدیث سکھانے کا بیڑا اٹھایا۔

تصوف

[ترمیم]

انھوں نے تبلیغی جماعت کے بانی مولانا محمد الیاس کاندھلوی کے ہاتھوں پر بیعت کی۔ ان کے انتقال کے بعد عبد القادر رائے پوری سے بیعت ہوئے اور اجازت حاصل کی۔

تصانیف

[ترمیم]

مولانا افتخار الحسن نے تقریباً چالیس کتابیں لکھی ہیں۔ ان میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں؛

  • آخرت کی یاد[4]
  • اعمال رمضان[5]
  • عاشور محرم الحرام
  • دعا کی اہمیت
  • فضیلت قران
  • حق تعالی کے دو مخصوص انعام
  • علم کیسے حاصل کیا جاتا ہے۔
  • اسلام میں امانت داری۔

وفات

[ترمیم]

افتخار الحسن کی وفات 2 جون 2019ء بمطابق 27 رمضان 1440 ہجری میں کاندھلہ میں بعمر 97 سال ہوئی۔[6] پسمانگان میں 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں چھوڑیں۔ ان کی تدفین 3 جون 2019ء کو ہوئی۔[7]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "इस्लामिक धर्म गुरु हजरत मौलाना के निधन से जिले मे शहर शोक की लहर، एसपी शामली पहुंचे कांधला कस्बे، आज होगी अंतिम विदाई"۔ Amar Ujala 
  2. "हजरत साहब ने रखी थी कांधला ईदगाह की नींव"۔ Amar Ujala 
  3. "हजरत साहब के पैगाम को आगे बढ़ाएगा परिवार"۔ Amar Ujala 
  4. * آخرت کی یاد آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mkislamicworld.com (Error: unknown archive URL)
  5. * اعمال رمضان آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mkislamicworld.com (Error: unknown archive URL)
  6. "यूपी: 95 वर्षीय हजरत मौलाना इफ्तेखारूल हसन का इंतकाल، जनाजे में उमड़ा जनसैलाब، देखें तस्वीरें"۔ Amar Ujala 
  7. "جید مفسر قرآن مفتی افتخار الحسن کاندھلویؒ کے جنازہ میں ہزاروں سوگوار ہوئے شریک"۔ Qaumi Awaz