ذاتی معلومات | |
---|---|
پیدائش | لاہور، پاکستان | 27 فروری 1981
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز |
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز |
حیثیت | گیند باز |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
پہلا ٹی20 (کیپ 1) | 22 جولائی 2019 بمقابلہ قطر |
آخری ٹی20 | 24 اگست 2022 بمقابلہ کویت |
ماخذ: Cricinfo، 24 اگست 2022ء |
امجد محبوب (پیدائش:27 فروری 1981ء) ایک پاکستانی نژاد سنگاپور کا کرکٹ کھلاڑی اور سنگاپور کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ہیں۔ [1] ستمبر 2019ء میں انھیں 2019ء ملائیشیا کرکٹ عالمی کپ چیلنج لیگ اے ٹورنامنٹ کے لیے سنگاپور کے سکواڈ کا کپتان نامزد کیا گیا۔ [2] اس نے 17 ستمبر 2019ء کو کرکٹ عالمی کپ چیلنج لیگ اے ٹورنامنٹ میں قطر کے خلاف سنگاپور کے لیے لسٹ اے میں ڈیبیو کیا۔ [3] اکتوبر 2019ء میں، انھیں متحدہ عرب امارات میں 2019ء کے آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے سنگاپور کے سکواڈ کے کپتان کے طور پر نامزد کیا گیا۔ [4] [5] وہ 6 میچوں میں دس آؤٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سنگاپور کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔ [6]