امن و آشتی والا سماج | |||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
روایتی چینی | 和諧社會 | ||||||||
سادہ چینی | 和谐社会 | ||||||||
|
امن و آشتی والا سماج (انگریزی: Harmonious Society) چین میں زمانۂ قدیم سے جاری مستقبل کی اجتماعی فکر کا ایک اہم تصور رہا ہے۔
امن و آشتی والے سماج کا تصور قدیم میں کنفیوشس کے دور سے تعلق رکھتا ہے۔ اسی وجہ سے اس فلسفے کے کردار کو جدید کنفوشس مت کی ایک قسم کے طور دیکھا گیا ہے۔[1][2][3][4][5][6]
جدید دور میں یہ تصور معتمد عمومی ہو جینتاؤ کی پہچان بننے والے سائنسی ترقی کے تصور کی کلیدی خصوصیات کی شکل بندی کا محرک رہا ہے جو وسط 2000ء کے دہے میں ابھر کر عام مشاہدے میں آئی تھی۔ اسی کو ہو–وین انتظامیہ نے دوبارہ 2005ء میں قومی عوامی کانگریس میں دوبارہ متعارف کروایا۔
اس فلسفے کے بارے میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ یہ بڑھ رہی سماجی ناانصافی اور نابرابری کے راست جواب کے طور پر جو سرزمین چین کے سماج میں غیر نگراں کار معاشی ترقی کی وجہ سے پھیل چکا ہے، جس کی وجہ سے سماجی متنازع دیکھنے میں آیا ہے۔ اس وجہ سے انتظامی فلسفہ معاشی ترقی سے بڑھ کر مجموعی سماجی توازن اور امن و آشتی پر مرکوز ہوا ہے۔[7] معتدل خوشحال سماج کے ساتھ ساتھ یہ بر سر اقتدار کمیونسٹ پارٹی کے قومی مقاصد میں ایک بن چکا ہے۔
"امن و آشتی والے سماج" کا فروغ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بر سر اقدار ہو جینتاؤ کا فلسفہ اپنے پیشروؤں سے انحراف کر چکا ہے۔[8] 2011ء میں اپنی میعاد کے اختتام پر پو نے اس طرز فکر کو بین الاقوامی پیمانے پر وسعت دینے کی کوشش، جس کا مرکز بین الاقوامی امن اور باہمی تعاون تھا، جس کے بارے میں کہا گیا کہ اس سے "امن و آشتی والی دنیا" تک کی رسائی ممکن ہو سکتی ہے۔ اس کے بر عکس ہو جینتاؤ کے جانشین شی جن پنگ نے اس فلسفے کا استعمال شاذ و نادر ہی کیا، جو ان کے چینی خواب پر ترجیح دینے کی عکاسی کرتا ہے۔