انجمن روابط فرہنگی ہند

انجمن روابط فرہنگی ہند

مخفف آئی سی سی آر
ملک بھارت [1]  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صدر دفتر آزاد بھون، آئی پی اسٹیٹ، نئی دہلی - 110002
تاریخ تاسیس 9 اپریل 1950؛ 74 سال قبل (1950-04-09)
قسم حکومتی ادارہ
خدماتی خطہ عالمی
صدر خالی
ڈائریکٹر جنرل توہین کمار
مرکزی افراد حکومتی اکائی
جدی تنظیم حکومت ہند   ویکی ڈیٹا پر (P749) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وابستگیاں وزارت برائے خارجی امور
تعداد عملہ 208 (2019)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P1128) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باضابطہ ویب سائٹ iccr.gov.in

انجمن روابطِ فرہنگیِ ہند (انگریزی: Indian Council for Cultural Relations) حکومت ہند کا ایک آزاد ادارہ ہے جو دنیا کے مختلف ملکوں سے ثقافتی رشتے استوار کر کے بھارت کے بین الاقوامی ثقافتی تعلقات کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس ادارہ کو 1950ء میں بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابو الکلام آزاد نے قائم کیا تھا۔ ادارہ کے کتب خانہ کی بنیاد امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کے ذاتی کتب خانہ پر رکھی گئی جو اردو، عربی اور فارسی کی تقریبا دس گیارہ ہزار کتابوں پر مشتمل تھا۔ اس کے بعد مختلف زبانوں پر لکھی گئی سائنسی میدان کو چھوڑ کر بہت سے علوم و فنون خصوصا ہندوستان اور بین الاقوامی تاریخ و ثقافت اور فنون لطیفہ کی کتابوں کا اضافہ کا ہوتا رہا۔[3]

ادارہ کا مرکزی دفتر آزاد بھون، آئی پی اسٹیٹ نئی دہلی میں واقع ہے اور اس کے علاقائی دفاتر ملک کے کئی شہروں مثلاً بنگلور، چنڈی گڑھ، چنائی، کٹک، گوا، گوہاٹی، حیدرآباد، دکن، جے پور، کولکاتا، لکھنؤ، ممبئی، پٹنہ، پونے، شیلانگ، تروواننتاپورم اور وارانسی میں واقع ہیں۔ نیز بھارت کے علاوہ متعدد دیگر ممالک میں بھی اس کے مراکز قائم کیے گئے ہیں جیسے جارج ٹاؤن، گیانا، پاراماریبو،[4] پورٹ لوئس، جکارتا، ماسکو، بلد الولید، برلن، قاہرہ، لندن (نہرو سینٹر، لندنتاشقند، الماتی، جوہانسبرگ، ڈربن، پورٹ آف اسپین اور کولمبو۔ اور ساتھ ہی ادارہ نے درج ذیل شہروں میں نئے دفاتر کھولے ہیں جیسے ڈھاکہ، تھمپو، ساؤ پاؤلو، کٹھمنڈو، بینکاک، کوالا لمپور اور توکیو۔[5][6]


سرگرمیاں

[ترمیم]

ادارہ ثقافتی ڈپلومیسی کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔ ملک و بیرون ملک میں ثقافتی میلوں کے انعقاد کے علاوہ ادارہ ملک میں کئی ثقافتی اداروں کو مالی تعاون بھی فراہم کرتا ہے اور نجی کارکردگیوں کو مالی مدد کے ذریعے سراہتا بھی ہے جیسے رقص، موسیقی، عکاسی، تھیٹر اور بصری فنون وغیرہ۔ علاوہ بریں جواہر لال نہرو اعزاز برائے بین الاقوامی مفاہمت کا انتظام و انصرام بھی اسی ادارے سے متعلق ہے۔ اس اعزاز کو حکومت ہند نے 1965ء میں شروع کیا تھا اور 2009ء میں آخری اعزاز دیا گیا تھا۔[7]

مطبوعات

[ترمیم]

یہ ادارہ مختلف زبانوں میں 6 سہ ماہی رسالے شائع کرتا ہے۔

رسالہ زبان
انڈین ہورائزن انگریزی
افریقا کواٹرلی انگریزی
گگن آنچل ہندی
پاپیلس دی لا انڈیا ہسپانوی
رینکونترے اویک ی اندی فرانسیسی
ثقافۃ الہند عربی

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. عنوان : Aligned ISNI and Ringgold identifiers for institutions — https://dx.doi.org/10.5281/ZENODO.758080 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://zenodo.org/record/844869 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 مئی 2019
  2. http://iccr.gov.in/about-us/staff-strength
  3. حواشی ابو الکلام آزاد صفحہ نمبر 16
  4. "Welcome to Indian Cultural Centre, Embassy of India,Paramaribo"۔ iccsur.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2018 
  5. "Indian Council for Cultural Relations (ICCR): about the organisation"۔ iccr.tripod.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2018 
  6. "Indian Council for Cultural Relations Jaipur"۔ facebook.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2018 
  7. "Nehru Award Recipients"۔ Indian Council for Cultural Relations۔ Government of India۔ 15 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اکتوبر 2017 

بیرونی روابط

[ترمیم]