انٹرنیٹ بینی کا تاریخچہ (انگریزی: Web browsing history) کسی بھی انٹرنیٹ صارف کی جانب سے دیکھی گئی ویپ سائٹ کی تاریخ ہے جو یا کسی کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فون وغیرہ میں درج رہتی ہے۔ یہ کئی بار فیس بک ایپ یا فیس بک کھاتے، گوگل کروم یا گوگل کھاتے اور اسی طرح دیگر کھاتے اور ایپ میں محفوظ ہو سکتی ہے۔
کوئی صارف گوگل کروم پر یا اپنے کسی دوسرے براؤزر اپنی برسوں پرانی سرچ ہسٹری کو بھی دیکھ سکتا ہے اور اگر گوگل میپس استعمال کرتا ہے تو اپنی ہر منزل کے بارے میں بھی جان سکتا ہے۔ یہ سیٹنگز ڈیفالٹ طور پر فعال ہوتی ہیں اور گوگل صارف کی ہر تلاش کو خاموشی سے ریکارڈ کررہا ہوتا ہے، تاہم یہ سیٹنگز بحال رکھنا کافی حد تک مفید بھی ثابت ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اس کے ذریعے گوگل کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ صارف کو تلاش کے دوران کیا کچھ تجویز کرنا چاہیے وغیرہ۔
تاہم اپنی زندگی بھر کی تلاش کے تاریخچے کو کوئی صاف کرنا چاہے تو یہ بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ بس گوگل کے مائی اکاﺅنٹ صفحے پر جانا چاہیے اور ایکٹیویٹی کنٹرولز کو سلیکٹ کرنا چاہیے جو ' پرسنل انفو اینڈ پرائیویسی' مینیو کے اندر ہوگا۔[1] یہ تاریخچہ حذف کرنا ایک بے حد آسان عمل ہے۔
سماجی میڈیا کی مقبول عام پلیٹ فارم ’فیس بک‘ میں ایک فیچر ہے جس سے کہ انٹرنیٹ بینی کا تاریخچہ حذف کرنے کی سہولت صارفین کو فراہم کی گئی ہے۔ اس فیچر کو یہ کمپنی اشتہارات کو پرسنلائز کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے اور اب یہ آخرکار تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔ فیس بک کی جانب سے اسے ’آف فیس بک ایکٹیویٹی ٹول‘ کا نام دیا گیا ہے جو تیسرے فریق کی ویب سائٹوں کے ڈیٹا کا خلاصہ (جسے ٹارگیٹیڈ اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) اور ڈیٹا اڑانے کا آپشن دیا ہے۔ صارفین اسے فیس بک موبائل ایپ یا ڈیسک ٹاپ کے سیٹنگز مینیو میں "یور فیس بک انفارمیشن" کے سیکشن میں دریافت کرسکتے ہیں جہاں یہ آف فیس بک ایکٹیویٹی کے نام سے ہوگا۔ اس پر کلک کرنے پر صارفین کے سامنے ان تمام ویب گاہ اور ایپس کی فہرست دیکھ سکیں گے جو فیس بک اس وقت ٹریک کرتا ہے جب وہ فیس بک کو استعمال نہیں کر رہے ہوتے۔[2]