اودھ کے پکوان

شمالی ہندوستان کے علاقے اودھ کے پکوان اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے مشہور ہیں [1]  یہ پکوان مغل کھانوں سے بہت زیادہ متاثر دکھائی دیتے ہیں یہی وجہ ہیں کہ اودھ کے کھانوں پر بہت زیادہ مغلئی اثر ہے۔ یہ شہر اپنی نوابی کھانوں کے لیے بھی جانا جاتاہے[2]

ابتدائی تاریخ

[ترمیم]

اودھ کے باورچیوں نے دھیمی آگ پر کھانا پکانے کا فن ایجاد کیا تھا  جو آج لکھنؤ کے کھانوں کے  مترادف ہو گیا ہے[3] ان کے مشہور کھانوں میں کباب ، قورمہ  ، بریانی  ، نہاری، کلچوں ، زردہ ، شیرمال ، رومالی روٹی اور ورقی پراٹھے شامل ہیں۔ اودھ کھانوں  میں مٹن ، پنیر اور بھرپور مصالحوں کے علاوہ  الائچی اور زعفران کا استعمال بھی کثرت کیا جاتا ہے۔

انواع اقسام کے کباب

[ترمیم]

ذیل میں کچھ مشہور کبابوں کی فہرست ہے[4]

  • کاکوری کباب
  • گلاوٹ کے کباب
  • شامی کباب
  • بوٹی کباب
  • پتیلی کے کباب
  • سیخ کباب
  • بوٹی کباب
  • پسندہ کباب

سیخ کباب

[ترمیم]

اودھی دسترخوان میں سیخ  کباب کوایک خاص حیثیت حاصل ہے۔مغلوں کے ذریعہ متعارف کرائے گئے یہ  کباب اصل میں گائے کے گوشت سے تیار کیے جاتے تھے  اور انھیں کوئلے پر پکایا جاتا تھا۔

شامی کباب

[ترمیم]

شامی کباب قیمہ سے تیار کیے جاتے ہیں۔ عام طور پر کٹی پیاز ، دھنیا اور ہری مرچیں بھی  شامل کی جاتی ہیں۔ کباب  کو عموما  گول شکل میں بنایا جاتا ہے۔

گلاوٹی کباب

[ترمیم]

بغیر کسی مرکب یا بائنڈنگ ایجنٹوں کے  تیار کیے جاتے ہیں۔گلاوٹی کباب میں عموماً گوشت کے ٹکڑے سے تیار کیے جاتے ہیں۔

پسندا کباب

[ترمیم]

ایک غیر معمولی پیش کش پسندا کباب ہیں جو اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے پسند کیے جاتے ہیں۔

سبزی کباب

[ترمیم]

سبزی کباب میں دالچا کباب ، اروی کباب ،راجما کباب وغیرہ شامل ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Heaven On Your Plate: From kebabs to biryani, food is serious business in Lucknow"۔ 23 April 2017 
  2. Soma Mukherjee (2001)۔ Royal Mughal Ladies and Their Contributions۔ ISBN 9788121207607۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2015 
  3. The Sunday Tribune – Spectrum – Lead Article. The Tribune. (13 July 2003). Retrieved 2012-08-06.
  4. "Yatra of Royal & Modern Cuisines of Awadh"۔ 09 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جنوری 2017