اوشکا فرنانڈو

اوشکا فرنانڈو
අවිශ්ක ප්‍රනාන්දු
ذاتی معلومات
مکمل نامویرہنڈگے انول اوشکا فرنانڈو
پیدائش5 اپریل، 1998ء
وڈووا، سری لنکا
عرفاوا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا فاسٹ-میڈیم گیند باز
حیثیتاوپننر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 175)31 اگست 2016ء  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ایک روزہ6 جولائی 2019ء  بمقابلہ  بھارت
پہلا ٹی20 (کیپ 79)19 مارچ 2019ء  بمقابلہ  جنوبی افریقا
آخری ٹی2024 مارچ 2019ء  بمقابلہ  جنوبی افریقا
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2018ء تا حالکولٹس کرکٹ کلب
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹی20 لسٹ اے فرسٹ کلاس
میچ 10 3 28 16
رنز بنائے 348 17 1187 954
بیٹنگ اوسط 34.80 5.66 45.60 35.33
100s/50s 1/1 0/0 4/4 2/4
ٹاپ اسکور 104 16 139 223
گیندیں کرائیں - - - -
وکٹ - - - -
بالنگ اوسط - - - -
اننگز میں 5 وکٹ - - - -
میچ میں 10 وکٹ n/a n/a n/a n/a
بہترین بولنگ - - - -
کیچ/سٹمپ 4/- 5/3 10/1 16/-
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفا، 6 جولائی، 2019ء

ویرہنڈگے انول اوشکا فرنانڈو (پیدائش: 5 اپریل، 1998ء) جو عام طور پر اوشکا فرنانڈو کے نام سے جانے جاتے ہیں، ایک سری لنکا کے کرکٹ کھلاڑی ہیں، جو فی الحال سری لنکا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں۔ آپ کولٹس کرکٹ کلب کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلتے ہیں۔ انھوں نے اپنا بین الاقوامی ڈیبیو، اگست 2016ء میں آسٹریلیا کے خلاف کیا۔ وہ سینٹ سیبسٹین کالج، مورتوا میں زیر تعلیم رہ چکے ہیں۔

ڈومیسٹک کیریئر

[ترمیم]

اوشکا فرنانڈو کے پاس سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز (1379) کرنے کا ریکارڈ ہے۔[1] اس کے علاوہ ان کے پاس انڈر 19 میں سری لنکا کے لیے سب سے زیادہ سنچریاں (4) بنانے کا اعزاز بھی ہے۔[2]

اوشکا فرنانڈو اس سری لنکائی ٹیم کا بھی حصہ تھے جنھوں نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشا کپ 2017ء کے فائنل مقابلے میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔[3]

اوشکا نے اپنا ٹوئنٹی20 ڈیبیو 24 فروری، 2018ء کو ایس ایل سی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ 2017ء-2018ء میں کولٹس کرکٹ کلب کے لیے کیا۔[4]

اپریل 2018ء میں، فرنانڈو کو 2018ء سوپر صوبائی ایک روزہ ٹورنامنٹ کے لیے کینڈی کی ٹیم کے اسکواڈ میں چنا گیا۔[5] اگست 2018ء میں، آپ کا نام 2018ء ایس ایل سی ٹی20 لیگ میں کولمبو کے اسکواڈ میں چنا گیا۔[6] مارچ 2019ء میں، 2019ء سوپر صوبائی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں آپ کو کولمبو کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔[7]

انڈر 19 کیریئر

[ترمیم]

انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ 2016ء کے کواٹر فائنل مقابلے میں اوشکا فرنانڈو نے انگلستان کے خلاف 96 بالوں پر 95 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ اسی سال آپ نے انگلستان میں، انگلستان کے خلاف ایک سیریز میں 2 لگاتار سینچریاں اسکور کیں۔[8] اسی سیریز میں سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے انگلستان انڈر 19 ٹیم کو انگلستان میں پہلی بار وائٹ واش بھی کیا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Cricket Records | Records | Sri Lanka Under-19s | Under-19s Youth One-Day Internationals | Most runs | ESPN Cricinfo"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2017 
  2. "Cricket Records | Records | Sri Lanka Under-19s | Under-19s Youth One-Day Internationals | Most hundreds | ESPN Cricinfo"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2017 
  3. "Sri Lanka Under-23 Squad"۔ Cricinfo (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2017 
  4. "Group B, SLC Twenty-20 Tournament at Panagoda, Feb 24 2018"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2018 
  5. "SLC Super Provincial 50 over tournament squads and fixtures"۔ The Papare۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2018 
  6. "SLC T20 League 2018 squads finalized"۔ The Papare۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2018 
  7. "Squads, Fixtures announced for SLC Provincial 50 Overs Tournament"۔ The Papare۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2019 
  8. "SL U-19 versus England U19"۔ 16 August 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2016