اوویا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | ترشور، کیرلا، بھارت |
اپریل 29, 1991
رہائش | کوچی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ملیالم |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ہیلن نیلسن (انگریزی: Oviya) (ولادت: 29 اپریل 1991ء) جو اپنے اسٹیج نام اووِیا سے زیادہ مشہور ہیں، ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو تمل، ملیالم اور کنڑ فلمی صنعتوں میں کام کرتی ہیں۔[2] انھوں نے پندراج کی فلم مرینا (2012ء)، مدار کودم (2013ء) اور مدھا ینائی کوٹتم(2013ء) سمیت دیگر فلموں میں نمودار ہونے سے قبل سرکونم کی رومانوی مزاحیہ فلم کلاوانی (2010ء) میں بطور اداکارہ اپنی پہچان بنائی۔ اووِیا نے سندر سی کی فلم کالالپپو (2012ء) اور مزاح فلم یامیرؤکا بیامی (2014ء) میں بھی اداکاری کی اور یہ فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں۔ 2017ء میں، اووِیا حقیقی سیریز بگ باس تمل میں نظر آئیں۔[3]
اووِیا نے اداکارہ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز ملیالم فلموں میں معاون کردار ادا کرتے ہوئے کیا، خاص طور پر کنگارو (2007ء) اور پوتھیہ مکھم (2009ء) میں، جس میں پرتھوی راج اداکار تھے اور کالج ڈراما اپوروا (2008ء) میں اووِیا نے مرکزی کردار ادا کیا۔[4] اس کے بعد انھوں نے اپنی بی اے کی تعلیم مکمل کی۔
2017ء میں، اووِیا نے اسٹار وجے چینل کے تمل حقیقی ٹیلی ویژن شو بگ باس میں حصہ لیا جسی کے میزبان کمل ہاسن تھے۔
2012ء میں اووِیا کی ملیالم فلم منوشیمرگم کو تمل زبان میں ڈب کیا گیا تھا اور پولیس راجیام کے نام سے جاری کیا گیا۔[5][6] فلم ساز سندر سی، سی ایس امودھن اور سنتوش جیاکومر نے اپنی فلموں کے لیے سائن کرنے اووِیا میں دلچسپی کا اعلان کیا، لیکن اووِیا نے ان پیش کشوں کو ٹھکرا دیا۔[7][8] بگ باس کی شہرت کے بعد، انھوں نے راگھو لارینس کی فلم منی 4: کنچنا 3 سائن کیا۔[9][10][11][12]
ویکی ذخائر پر اوویا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |