ایدھی فاؤنڈیشن

ایدھی فاؤنڈیشن
بانیعبدالستار ایدھی
قیام1951[1]
صدر دفترکراچی, پاکستان
کلیدی لوگعبدالستار ایدھی، شریک بانی
بلقیس ایدھی، منتظم
خدمت دائرہ کارسماجی بہبود, انسانیت پسندی
مرکوزہنگامی خدمات, یتیم, معذور افراد, پناہ گاہیں, تعلیم, صحت, بین الاقوامی کمیونٹی مراکز, خون اور دوا بینک, فضائی ایمبولینس خدمات, سمندری اور ساحلی کی خدمات
طریقہ کارعطیات اور گرانٹس
وقفروپے. 5000 [$100]
شعار"جیو اور جینے دو" [2]
موقعِ حبالہایدھی

ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان میں ایک فلاحی ادارہ ہے، جو 1951ء میں عبدالستار ایدھی کی طرف سے قائم کیا گیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں میں 24 گھنٹے کی ایمرجنسی سروس شامل ہے۔ ‏پاکستان کی ایدھی فاؤنڈیشن دنیا کی سب سے بڑی رضاکار انہ ایمبولینس سروس چلاتی ہے۔‏[3][4]

قیام

[ترمیم]

عبد الستار ایدھی نے صرف 5000 روپے کے ساتھ پہلا فلاح و بہبود مرکز قائم کیا تھا اور پھر ایدھی ٹرسٹ قائم کیا۔ آج ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان میں سب سے بڑی فلاح و بہبود کی تنظیم ہے۔ فاؤنڈیشن کے ملک بھر میں 300 سے زائد مراکز ہیں۔

فاؤنڈیشن کے تصور

[ترمیم]

ان کا خواب ہے کہ پاکستان کو ایک جدید فلاحی ریاست بنانا چاہیے جو غریب اور ضرورت مندوں کے لیے بنیادی صحت اور تعلیم فراہم کرے۔ ایدھی ٹرسٹ کے مقاصد میں جہالت کو کم کرنا، خاندانی منصوبہ بندی کو عوام میں متعارف کروانا اور بنیادی صفائی کے اصلوں کو پھیلانا ہے۔[5]

مقصد میں کامیابی

[ترمیم]

1985 میں انھوں نے پاکستانی حکومت کی طرف سے نشان امتیاز حاصل کیا۔ اور ملک بھر میں ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس کے علاوہ انھیں فلپائن کی حکومت کی طرف سے بھی ان کے فلاح خدمات کے صلے میں ایک ایوارڈ ملا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Domain Default page"۔ 2009-12-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-09-12
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 2012-02-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-02
  3. Craig Glenday، مدیر (2010)۔ Guinness World Records 2010۔ Bantam Books۔ ص 237۔ ISBN:9780553593372۔ largest volunteer ambulance.
  4. "Pakistan: Interesting Facts"۔ Embassy of Pakistan, Athens, Greece۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-06-01
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 2012-08-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-03