![]() | |
![]() ایران |
![]() بھارت |
---|
ایران بھارت تعلقات سے مراد بھارت اور ایران کے دوطرفہ تعلقات ہیں۔ آزاد بھارت اور ایران نے 15 مارچ 1950ء کو سفارتی تعلقات قائم کیے۔ سرد جنگ کے عرصے میں، جمہوریہ بھارت اور ایران کی سابق شاہی ریاست مختلف سیاسی مفادات کی وجہ سے الگ الگ اتحاد بنائے رکھے، غیر وابستہ ایران نے سوویت اتحاد کے ساتھ مضبوط فوجی روابط کو فروغ دیا جب کہ ایران نے امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات کا اظہار کیا۔[1] 1979ء کے انقلاب ایران کے بعد، ایران اور بھارت کے درمیان میں تعلقات عارضی طور پر مضبوط ہوئے۔ البتہ، پاکستان کے لیے ایران کی مسلسل حمایت اور ایران عراق جنگ کے دوران میں بھارت کے عراق سے قریبی تعلقات نے بھارت ایران تعلقات کو پنپنے نہ دیا۔[2] 1990ء کی دہائی میں، بھارت اور ایران دونوں نے طالبان حکومت کے خلاف صف آرا شمالی اتحاد کی حمایت کی۔ دونوں ممالک اشرف غنی کی قیادت میں وسیع پیمانے پر امریکا کی حمایت یافتہ اور طالبان مخالف حکومت کی حمایت میں تعاون کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے دسمبر 2002ء میں ایک دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔[3]
اقتصادی نقطہ نظر سے، ایران بھارت کو خام تیل مہیا کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے، جو روزانہ 425,000 تیل مہیا کرتا ہے، نتیجتا بھارت ایران کی تیل اور گیس کی صنعت میں سب سے بڑے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔[4] 2011ء میں، بھارت اور ایران 12 بلین امریکی ڈالر تیل کی تجارت کر رہے تھے، وہ ایران کے خلاف وسیع اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے روک دی گئی تھی اور بھارتی تیل کی وزارت کو مجبور کیا گیا وہ وہ بقایا رقم ترکی کے ذریعے بینکاری نظام سے ادا کرے۔[5][6]
جغرافیائی نقطہ نظر سے، اگرچہ دونوں ملکوں کے کچھ مشترکہ اسٹریٹجک مفادات ہیں، لیکن بھارت اور ایران بنیادی خارجہ امور متعلقہ مسائل میں بالکل مختلف ہیں۔بھارت نے ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے، اس کے باوجود دونوں ممالک طالبان کی مخالفت کرتے ہیں، بھارت ایران کے برعکس افغانستان میں نیٹو افواج کی موجودگی کی حمایت کرتا ہے۔[7] بی بی سی ورلڈ سروس کے 2005ء کے پول کے مطابق 71% ایرانی بھارت کے متعلق مثبت رائے رکھتے ہیں اور 21% منفی، باقی ساری دنیا کے مقابلے میں یہ بھارت متعلقہ جذبات کی سب سے اچھا تناسب ہے۔[8] اس کے علاوہ، پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی وجہ ایران ان دونوں ممالک کے درمیان میں ثالثی کرتا رہتا ہے۔[9]
سفارت خانہ
مزید مطالعہ