ایلکس ڈولن

ایلکس ڈولن
ذاتی معلومات
مکمل نامالیگزینڈر جیمز ڈولن
پیدائش (1985-11-29) 29 نومبر 1985 (عمر 38 برس)[1]
لانسسٹن، تسمانیا, آسٹریلیا
عرفہولی ڈولی
قد1.83 میٹر (6 فٹ 0 انچ)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
حیثیتبلے باز۔وکٹ کیپر
تعلقاتبروس ڈولن (والد)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 437)12 فروری 2014  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
آخری ٹیسٹ22 اکتوبر 2014  بمقابلہ  پاکستان
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2008/09–تسمانین ٹائیگرز
2012/13–2014/15میلبورن رینیگیڈز
2017/18–2018/19ہوبارٹ ہریکینز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 4 118 42 27
رنز بنائے 191 6,824 1,336 409
بیٹنگ اوسط 23.87 33.61 36.10 17.04
100s/50s 0/1 12/34 0/9 0/1
ٹاپ اسکور 89 247* 96 70*
کیچ/سٹمپ 4/– 82/– 14/– 18/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 18 جولائی 2020

الیگزینڈر جیمز ڈولن (پیدائش: 29 نومبر 1985ء لانسسٹن، تسمانیہ) ایک آسٹریلوی سابق کرکٹ کھلاڑی ہے ، جو تسمانیہ اور ہوبارٹ ہریکینز کے لیے مقامی طور پر کھیلا۔ اس نے اپنی کلب کرکٹ ساؤتھ ہوبارٹ/سینڈی بے کرکٹ کلب کے لیے کھیلی۔ اپریل 2021ء میں ڈولن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ [2]

کیریئر

[ترمیم]

نومبر 2012ء میں دورہ کرنے والے جنوبی افریقیوں کے خلاف آسٹریلیا اے کے لیے ان کی ناقابل شکست 161 رنز کی اننگز کا تذکرہ ضروری ہے جس نے انھیں عوام کی توجہ دلائی اور ڈیل اسٹین اور ورنن فلینڈر کے خلاف تو یہ کارکردگی اور بھی نمایاں دیکھی گئے ڈولن اس بات پر بحث میں شامل تھا کہ ٹیسٹ ٹیم میں ریٹائر ہونے والے رکی پونٹنگ کی جگہ کون لے گا ؟ اس کا موقع نہیں آیا لیکن ڈولن نے اس موسم گرما میں شیفیلڈ شیلڈ کے مقابلے میں چوتھے نمبر پر 42.05 کی اوسط سے 715 رنز بنا کر2011–12ء کے سیزن کو بہتر کیا۔ 2016–17ء میٹا ڈور بی بی کیوز ایک روزہ کپ میں، ڈولن نے 120.66 کی اوسط سے 362 رنز بنائے جس میں اس کا سب سے زیادہ اسکور 93 تھا۔ ایلکس کے پورے ٹورنامنٹ میں 3 ناٹ آؤٹ تھے۔ 29 دسمبر 2013ء کو، یہ اعلان کیا گیا کہ ڈولن زخمی ہونے والے پہلے ڈراپ بلے باز شین واٹسن کی جگہ لیں گے اگر وہ ایس سی جی میں پانچویں ٹیسٹ کے لیے اپنی فٹنس ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ ڈولن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز فروری 2014ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کیا۔ اسی ٹیسٹ میں انھوں نے گریم اسمتھ کو آؤٹ کرنے میں ایک عمدہ کیچ لے کر مدد کی۔ [3] نومبر 2019ء میں 2019-20ء شیفیلڈ شیلڈ سیزن کے دوران ، ڈولن تسمانیہ کے ساتویں بلے باز بن گئے جنھوں نے اول درجہ میچ میں ہر اننگز میں سنچری بنائی۔ [4]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Alex Doolan"۔ cricket.com.au۔ کرکٹ آسٹریلیا۔ 13 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2014 
  2. "Tasmania batter Alex Doolan announces retirement"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2021 
  3. Australia sent in, Doolan debuts.
  4. "Doolan's twin tons deny South Australia drought breaking win"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2019