ایمن اداس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ وفات | سنہ 2009ء |
شہریت | پاکستان |
فنکارانہ زندگی | |
آلہ موسیقی | صوت |
پیشہ | گلو کارہ |
درستی - ترمیم |
شمیم ایمن اداس پشاور، پاکستان کی ایک گلو کارہ اور گیت کار تھی۔ اداس اکثر پی ٹی وی ٹیلی وژن اور اے وی ٹی خیبر پر پرفورم کرتی تھی، جو پاکستان میں نجی پشتو چینل ہے۔
اس کا پہلا گیت "زما دا مینے نہ طوبیٰ دا بیاں با ناکون مینا" (پشتو زبان میں) تھا۔
اس نے اپنے گیتوں کی بدولت کافی مشہوری حاصل کی، پر اپنے خاندان کے سخت خلاف کام کرنے کی وجہ سے وہ ایک موسیقار بن کے رہ گئی، جو یہ یقین کرتے تھے کہ ایک عورت کا ٹیلی وژن پر مظاہرہ کرنا گناہ ہے۔ اس کی بڑھتی ہوئی مشہوری کی وجہ سے شرم کے مارے اس کے دو بھائیوں نے اس کے فلیٹ میں داخل ہو کے اس کی چھاتی پر تین گولیاں چلائیں جبکہ اس کا شوہر (جو اس کا دوجا شوہر ہے) اس وقت گھر سے باہر تھا۔ وہ دونوں آج تک پکڑے نہیں گئے۔
2009ء میں، پشاور میں اس کے اپارٹمینٹ میں اس کو گولی مار کے قتل کر دیا گیا تھا، جو مبینہ طور پر اس کے بھائیوں نے کیا تھا۔ اس کے آخری گیت کا عنوان "میں مر گئی پر آج بھی زندگی میں رہتی ہوں، کیونکہ میں اپنے محبوب کے خوابوں میں رہتی ہوں" تھا۔[1][2] اس کا گھر رنگ روڈ نزد دلازک روڈ پر تھا۔ اس کی موت کی اہم وجہ آج بھی سوالیہ ہے۔