اینا سفوروا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 جنوری 1949ء ماسکو |
تاریخ وفات | 23 نومبر 2023ء (74 سال) |
شہریت | سوویت اتحاد روس |
عملی زندگی | |
تعلیمی اسناد | علم زبان میں ڈاکٹر نوک |
پیشہ | ناقدِ فن |
پیشہ ورانہ زبان | روسی |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
اینا سفوروا (پیدائش 11 جنوری 1949، ماسکو) ایک روسی مستشرق اور تنقید نگار ہیں۔ یہ دو زبانیں روسی اور اردو جانتی ہیں۔
سفوروا انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل سٹڈیز (سائنس کی روسی اکادمی) کے ایشیائی ادب کے شعبے کی سربراہ ہیں، انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اینڈ کلاسیکی کلچرز میں ہند اسلامی ثقافت کی (علوم انسانی کی روسی ریاستی جامعہ) میں پروفیسر ہیں، رکن بین الاقوامی فیکلٹی نیشنل کالج آف آرٹس (پاکستان)، بین الاقوامی فیکلٹی فیلو، مرکز برائے مطالعہ جنس و ثقافت (پاکستان)، فیلو رائل ایشیاٹک سوسائٹی (یوکے)۔
پیشہ ورانہ دلچسپی کے موضوعات میں جنوبی ایشیا کے قبل جدید ادب،برصغیر میں اسلام، تصوف اور بصری فنون شامل ہیں۔
پاکستانی ادب اور ثقافتی ورثہ کی تحقیق میں ان کی خدمات پر انھیں پاکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز ستارۂ امتیاز دیا گیا ہے۔