بابا ہری داس 26 مارچ 1923 کو الموڑہ[1] میں پیدا ہوئے جو نینی تال کے قریب واقع ہے۔ تب یہ علاقہ اترپردیش میں شامل تھا اور اب اتر کھنڈ کا حصہ ہے۔ بابا ہری داس یوگا کے استاد، خاموشی اختیار کرنے والے سنیاسی اور دھرم اور موکش کے مبصر تھے۔ انھیں اشٹانگ یوگا پر مہارت ہے جو پتنجلی[2] کی راج یوگا[3] کہلاتی ہے۔ اس کے علاوہ انھیں کریہ یوگا، ایور وید، سانکھیہ، تنتر یوگا، وید اور سنسکرت پر بھی مہارت حاصل تھی۔
کماؤں کے کرناٹک براہمن خاندان کی تیرہویں نسل میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش چیتر کے مہینے میں ہوئی۔[4] اس کے علاوہ وہ مصنف، ڈراما نگار، مارشل آرٹس کے استاد، مجسمہ ساز اور مندروں کے ماہر معمار بھی تھے۔ 1971ء کے اوائل میں ریاست ہائے متحدہ امریکا میں آمد پر[5] ان کی تعلیمات سے متاثر ہو کر کیلیفورنیا[6] اور کینیڈا[7] میں بہت سے یوگا کے مراکز کھل گئے۔ انھوں نے یوگا سترا، سرمد بھگوت گیتا، سمکھیا کریکا اور ویدوں پر تبصروں والی بہت سی کتب لکھیں۔ اس کے علاوہ مقصدِ حیات، دانش و حکمت، مضامین، ڈراموں، چھوٹی کہانیوں، بچوں کی کہانیوں، کیرتن منتر اور یوگا کے بارے انتہائی تفصیلی کتابیں بھی لکھیں۔ انہی کتب کی مدد سے پھر یوگا میں اسناد کے کورس کرانا شروع ہوا تھا۔[8]
ریاست ہائے متحدہ میں انھوں نے ایورویدک کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔[9][10] ایورویدک قدیم ہندوستان میں صحت اور علاج کے لیے استعمال ہوتا آیا ہے۔ اس کے علاوہ ناچ، مخصوص لباس کی تیاری وغیرہ بھی سکھایا کرتے تھے۔ کرم یوگا یعنی بے لوث خدمت جس نے ان کی زندگی کا رخ متعین کیا اوردوسروں کی بھلائی کے کام کرنے کے بارے بھی سکھاتے تھے۔ اس کے علاوہ انھوں نے 1987ء میں ہردوار میں کھولے گئے سری رام یتیم خانے پر پوری توجہ مرکوز رکھی جہاں پورے بھارت سے یتیم اور لاوارث بچے رکھے گئے ہیں۔[11] اگرچہ وہ خود کبھی نہیں بولتے مگر کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا اور ان میں لکھتے تھے۔[12]
نینی تال اور الموڑہ کے مقامی لوگ بابا ہری داس کو ہری داس،[13] ہری داس بابا،[14] چھوٹا مہاراجا،[15] ہردا بابا وغیرہ کہتے ہیں۔ نینی تال کے بابا ہری داس سوامی ہری داس سے الگ شخصیت تھے۔
↑Constance Jones، James D. Ryan (2006)۔ Encyclopedia of Hinduism۔ Infobase Publishing۔ صفحہ: 179۔ ISBN978-0-8160-7564-5
↑What is Ashtanga Yoga, The Eight Limbs: Yamas and Niyamas; http://pacificcultural.org/yiteachings.htmlآرکائیو شدہ(Date missing) بذریعہ pacificcultural.org (Error: unknown archive URL) Pacific Cultural Center, Santa Cruz, CA
↑"Baba Hari Dass"۔ Mount Madonna Center۔ Hanuman Fellowship۔ 2001۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولائی 2014الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت); تحقق من التاريخ في: |access-date= (معاونت)
↑Constance Jones، James D. Ryan (2006)۔ "Encyclopedia of Hinduism – Baba Hari Dass"۔ Encyclopedia of Hinduism۔ Infobase Publishing۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولائی 2014الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت); تحقق من التاريخ في: |access-date= (معاونت)
↑"Yoga Teacher Training 200, 300-hour, and Prenatal Program"۔ Yoga Teacher Training 200-hour Program۔ Mount Madonna Center, Watsonville, CA۔ 11 مئی 2014۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولائی 2014الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت); تحقق من التاريخ في: |access-date=, |date= (معاونت)
↑Sarasvati, Ph D. Buhrman (مارچ 1998)۔ "Leaving Depression Behind: The Yogic Way Out."(PDF)۔ Yoga and Ayurveda: Helping Humanity for Thousands of Years۔ Yoga International: Issue No. 40 P. 26-33۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 17, 2015تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)
↑Jones Constance A.، James D. Ryan (2007)۔ Baba Hari Dass; Encyclopedia of Hinduism۔ Encyclopedia of Hinduism۔ New York: Infobase Publishing۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولائی 2014الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت); تحقق من التاريخ في: |access-date= (معاونت)
↑"Be Here Now"۔ Spiritual books۔ 1971۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جولائی 2014الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت); تحقق من التاريخ في: |access-date= (معاونت)
↑Dada Mukerjee (2001) [1996]۔ The Near and The Dear۔ Santa Fe, NM: Hanuman Foundation۔ صفحہ: 221۔ ISBN978-1-887474-02-3
↑Dada Mukerjee (2001) [1990]۔ By His Grace۔ Santa Fe, New Mexico: Hanuman Foundation۔ صفحہ: 61۔ ISBN0-9628878-7-0