بابرہ شریف

بابرہ شریف
معلومات شخصیت
پیدائش 10 دسمبر 1954ء (70 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  ماڈل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بابرہ شریف ایک پاکستانی فلمی اداکارہ ہیں جو 10 دسمبر 1954ء کو پیدا ہوئیں [1] ، ستر اور اسی کی دہائی میں وہ فلمی کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ٹی وی کیریئر آغاز انھوں نے ٹی وی اشتہارات سے کیا۔ انھوں نے اپنے زمانے کے تمام مشہور ہیروز کے ساتھ کام کیا جس میں شاہد ، ندیم ، وحید مراد، غلام محی الدین، محمد علی اور سلطان راہی شامل ہیں۔ وہ پاکستان میں اردو فلموں میں بہت کامیاب رہیں اور اپنا لوہا ایک ورسٹائل اداکارہ کے طور پر منوایا۔ کچھ نقادوں کے نزدیک وہ اپنے وقت کی پاکستان کی بہترین ادکارہ تھیں [2] [3] ۔ بابرہ نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

بابرہ شریف لاہور میں ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ بچپن سے ہی انھوں نے شوبز میں غیر معمولی دلچسپی دکھائی [4] ۔

کیریئر

[ترمیم]

ماڈلنگ اور ٹی وی

[ترمیم]

بابرہ نے 12 سال کی عمر سے ماڈلنگ شروع کر دی، 1973ء میں وہ جیٹ پاؤڈر واشنگ کے اشتہار میں آئیں اور بہت جلد جیٹ پاؤڈر لڑکی کے طور پر پہچانی جانے لگیں اور گھر گھر میں مشہور ہو گئیں [5] [6] ۔ اسی سال محسن شیرازی کے ٹی وی ڈرامے کرن کہانی میں کام کیا جسے حسینہ معین نے لکھا اور پی ٹی وی پر چلا۔ اس کے بعد وہ بہت عرصہ بعد 1992ء میں انور مقصود کے لکھے ڈرامے نادان نادیہ میں دوبارہ جلوہ گر ہوئیں [2] [7] [8] [9] [10] ۔ لکس کے اشتہار "آخر لوگ ہمارا چہرہ ہی تو دیکھتے ہیں" نے انھیں بہت پزیرائی دلوائی [3] [11] [12] [13] ۔

فلمیں

[ترمیم]

1970 کا عشرہ

[ترمیم]

1974ء میں شمیم آرا نے بابرہ کو فلم بھول کے لیے سائن کیا جس میں ایس سلیمان ہدایت کار تھے ، ایس سلیمان نے بابرہ کو اپنی فلم انتظار کے لیے بھی کاسٹ کر لیا۔ دونوں فلمیں 1974ء میں ریلیز ہوئیں مگر انتظار بھول سے پہلے ریلیز ہو گئی۔ اتنظار میں بابرہ نے ایک معاون اداکارہ کا کرداد ادا کیا [4] [14] [15] [16]۔ 1974 میں نذر شباب کی ہدایت کاری میں فلم شمع ریلیز ہوئی جس میں وحید مراد ، دیبا ، محمد علی اور ندیم کاسٹ میں شامل تھے، فلم نے گولڈن جوبلی منائی [17] [18] ۔ 1975ء کے شروع میں اسے ایک آدھ فلم میں ہی کام ملا۔ ہدایت کار اقبال کاشمری کی فلم شریف بدمعاش میں کام کیا۔ علی سفیان آفاقی کی فلم اجنبی اور نذر شباب کی فلم نوکر میں کام کیا [4] [19] [20] ۔ 1975 میں ہدایت کار وزیر علی کی فلم "معصوم" میں غلامی محی الدین کے مقابل کام کیا۔ شباب کیرانوی کی ہدایت کاری میں فلم "میرا نام ہے محبت" میں یادگار کردار کیا جس پر نگار ایوارڈز کی طرف سے خصوصی ایوارڈ ملا [21] [22] [23] ، یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ 1976ء میں پانچ فلمیں ریلیز ہوئیں، پرویز ملک کی فلم تلاش ، شباب کیرانوی کی فلم دیوار ، علی سفیان آفاقی فلم آگ اور آنسو ، اسلم ڈار کی فلم زبیدہ [24] [25] اور ظفر شباب کی انتہائی کامیاب فلم شبانہ [26] جس نے گولڈن جوبلی منائی اور بابرہ شریف نے نگار ایوارڈز سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا [27] [28] ۔ ظفر شباب کی فلم وقت میں بابرہ شریف نے وحید مراد ، کویتا اور شمیم آرا کے ساتھ کام کیا اور یہ فلم کامیاب رہی [29] ۔ 1977 میں فلم آشی میں کام کیا [30] [31] ۔

1980 کا عشرہ

[ترمیم]

1980 میں بابرہ نے اقبال اختر کی فلم چھوٹے نواب میں کام کیا [32] ۔ اقبال اختر کی ہی ایک اور فلم "دل نے پھر یاد کیا" میں شاہد اور وحید مراد کے ساتھ کام کیا [33] ۔ 1982 میں سنگ دل فلم پر نگار ایوارڈز کی طرف سے دوسری بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ اسی کی دہائی میں بابرہ کی مشہور فلموں میں دیوانے دو [34] ، چکر ، کشش ، دیکھا جائے گا ، جوانی دیوانی ، موسم ہے عاشقانہ ، الہ دین ، ماں بنی دلہن [35] ، کالی ، انسان ، دو دل ، قدرت دا انتقام [36] ، ہیرو شامل ہیں۔ مس کولمبو (1984) [37] اور مس بنکاک (1986) [38] کے لیے بہترین اداکارہ کا نگار ایوارڈ ملا ۔ 1980 کے آخر میں بابرہ نے مشکل اور پیچیدہ کردار لینا شروع کیے جس پر ناقدین نے انھیں خوب سراہا۔ ایک چہرہ دو روپ ، مہک [39] ، ساتھی [40] ، باغی حسینہ [41] ، عشق دا روگ ، بارش [42] ، دنیا [43] ، کندن (1987) [44] ، مکھڑا (1988) [45] اور گوری دیاں جھانجھراں (1990) [46] ۔ آخری تین فلموں کے لیے نگار ایوارڈز کی طرف سے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ ملے۔ 1989 میں پاکستانی کی پہلی سائنس فکشن فلم شانی میں کام کیا مگر وہ کاروباری طور پر ناکام رہی اور ناقدین نے بھی نہیں سراہا [47] [48] ۔

1990 - کیریئر مشکلات ، دوبارہ کامیابی اور ریٹائرمنٹ

[ترمیم]

1990 کے عشرے میں بابرہ کی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہونے لگیں۔ 1990 کے وسط تک بابرہ نے چند ہی فلموں میں کام کیا۔ 1995 میں ہم نہیں یا تم نہیں [49] باکس آفس پر کامیاب رہی ، جس کے بعد پیاسا ساون [50] اور دوستانہ میں کام کیا۔ 1996 میں فلم سجاول [51] بھی کامیاب رہی۔ ان کامیابیوں کے بعد بابرہ نے مزید فلمیں کرنی بند کر دیں۔ بابرہ کی آخری فلم گھائل [52] تھی جس میں اظہار قاضی کے مقابل کام کیا اور حسنین نے اس کی ہدایات کاری کی۔ اداکاری کو خیرآباد کہنے کے معاملے پر بابرہ کا کہنا تھا: "میں خود تجزیاتی ہوں۔ اپنے پاؤں کو کسی پیشے میں زمین پر رکھنا ضروری ہے جہاں آپ کو اس حد تک پوجا جائے کہ ہر خواہش دوسروں کے لیے حکم بن جائے لیکن میں ہمیشہ اپنے کیریئر کے عروج پر ہی فلمیں چھوڑنا چاہتی تھی۔ میں نے اس لمحے کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کیا تھا۔ خود سے مطمئن ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں نے شوبز سے کبھی بھی دوست نہیں بنائے اور گھلی ملی نہیں۔ وحید مراد جیسے اداکار کی مثال نے مجھ پر گہرا تاثر ڈالا۔ میں کبھی نہیں چاہتی تھی کہ صرف فلمی عروج پانے کے لیے زندگی میں نیچے گر جاؤں۔ نہیں ، زندگی لائٹس ، چاپلوسی ، ستائش اور خوبصورت ہونے سے زیادہ ہے۔" [6]

2005 میں بابرہ لکس 50 سالہ کامیابی کے اشتہار میں دکھائی دیں [13] [53] [54] [55] ۔ 2013 میں کچھ وقت کے لیے دوبارہ ماڈلنگ کی [56] [57] ۔ کراچی میں جیولری سے متعلقہ کاروبار کی مالک ہیں۔

ایوارڈ

[ترمیم]

بابرہ نے 8 دفعہ نگار ایوارڈ جیتا [58] ۔

  • 1975 میں نگار ایوارڈ کی طرف سے فلم میرا نام ہے محبت پر خصوصی ایوارڈ
  • 1976 میں شبانہ فلم پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ
  • 1982 میں سنگ دل فلم پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ
  • 1984 میں مس کولمبو فلم پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ
  • 1986 میں مس بنکاک فلم پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ
  • 1987 میں کندن فلم پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ
  • 1988 میں مکھڑا فلم پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ
  • 1990 میں گوری دیاں جھانجھراں پر فلم پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ

2003 میں لکس اسٹائل ایوارڈ میں لکس آئیکن آف بیوٹی ایوارڈ جیتا [59] ۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Babra Sharif"۔ 23 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2013 
  2. ^ ا ب "Babra Sharif Pakistani Actress Biography & Latest Photos"۔ 10 اپریل 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2013 
  3. ^ ا ب "Famous Lollywood Actress Babra Sharif: Best Movies"۔ 31 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2013 
  4. ^ ا ب پ "Babra Sharif biography"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2013 
  5. "Babra Sharif's Jet Commercial"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  6. ^ ا ب "Larger than life"۔ 10 اپریل 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  7. "Babra biography"۔ 01 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2013 
  8. "Drama Serial Nadan Nadia on Ptv"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  9. "Kiran Kahani"۔ 02 جولا‎ئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  10. "Pakistani Film heroines from the 1970's"۔ 29 اکتوبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  11. "Babra Sharif's Lux Commercial"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  12. "babra in lux soap add"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  13. ^ ا ب "Lux 50 Years Documentary"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  14. "Bhool (1974)"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  15. "Pakistan Movie Database- Bhool"۔ 02 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  16. "Pakistan Movie Database- Intezar"۔ 02 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  17. "Shama Urdu Movie"۔ 29 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  18. "Pakistan Movie Database-Shama"۔ 02 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  19. "NAUKER URDU MOVIE"۔ 29 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  20. "NAUKER"۔ 13 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  21. "Mera naam hay mohabbat (1975)"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  22. "Mera naam hai mohabbat"۔ 13 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  23. "Pakistan Movie Database- Shabana"۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  24. "Zubaida (1976)"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  25. "Pakistan Movie Database- Zubaida"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  26. "Shabana (1976)"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  27. "The quintessential Babra"۔ 10 اپریل 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  28. "spotlight"۔ 10 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  29. "Waqt"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  30. "Aashi"۔ 13 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  31. "Pakistan Movie Database-Aashi"۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  32. "Chotay Nawab"۔ 17 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  33. "Dil Nay Phir Yaad Kia"۔ 17 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  34. "Deevanay 2"۔ 02 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  35. "Maa Bani Dulhan"۔ 02 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  36. "Qudrat Da Inteqam"۔ 02 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  37. "Miss Colombo"۔ 02 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  38. "Miss Bangkok"۔ 02 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  39. "Mehak"۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  40. "Sathi"۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  41. "Baghi Haseena"۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  42. "Barish"۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  43. "Dunya"۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  44. "Kundan"۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  45. "Mukhra"۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  46. "Gori Dian Jhanjhran"۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  47. "Shani"۔ 23 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  48. "Saeed Rizvi's interview"۔ Kalpoint۔ 13 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جولا‎ئی 2008 
  49. "Ham Nahin Ya Tum Nahin"۔ 11 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  50. "Pyasa Sawan"۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  51. "Sajawal"۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  52. "Ghail"۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  53. "Lux 50th Anniversary Ad"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  54. "Lux"۔ 05 مئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  55. "Star-studded"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 [مردہ ربط]
  56. "Mehdi Latest Bridal Dress collection T Bridal couture week"۔ 03 اپریل 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اپریل 2013 
  57. "Pantene Bridal Couture Week Lahore 2012- Finale"۔ 20 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اپریل 2013 
  58. "babra Sharif"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  59. "LUX STYLE AWARDS 2003 – WINNERS"۔ July 15, 2003 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013