بروس لی - دی فائٹر | |
---|---|
اشاعت پوسٹر | |
ہدایت کار | سرینو ویتلا |
پروڈیوسر | ڈی وی وی ڈنایا |
تحریر |
|
ستارے | |
موسیقی | ایس تھمن |
سنیماگرافی | منوج پرمہمسا |
ایڈیٹر | ایم آر ورما |
پروڈکشن کمپنی | |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 151 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
بروس لی - دی فائٹر (بروس لی کے نام سے بھی جانی جاتی ہے) 2015ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کو سرینو ویتلا نے ہدایت دی۔ اس فلم کے مرکزی ستارے رام چرن اور رکل پریت سنگھ ہیں۔ کریتی کھربندا، ارن وجے اور براہما نندم دوسرے اہم کرداروں میں ہیں۔ اس فلم کو ڈی وی وی ڈنایا نے ڈی وی وی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ کونا وینکٹ اور گوپی موہن نے فلم کی کہانی اور ڈائیلاگ لکھے، ہدایت دینے کے ساتھ ساتھ سرینو ویتلا نے فلم کی منظر نویسی بھی کی۔ ایس تھمن نے فلم کا میوزک کمپوز کیا۔ منوج پرمہمسا نے فلم کی سنیما گرافی سنبھالی۔ فلم اسی عنوان سے 2016ء میں ہندی زبان میں ڈب کی گئی اور 18 مارچ، 2016ء کو ہندی ٹیلی ویژن چینل زی سنیما پر پریمیئر ہوا۔ یہ فلم تمل زبان میں بروس لی 2 - دی فائٹر کے عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی۔[1][2] ملیالم زبان میں بھی یہ فلم اسی عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی۔ اس فلم نے درمیانی اور منفی درجہ کے تجزئے حاصل کیے اور باکس آفس پر کم تقسیم کاری شیئر کے ساتھ کمائی کرنے میں ناکام رہی۔[3] یہ فلم 2018ء میں بنگالی زبان میں راجا چندا کی طرف سے دوبارہ (ری میک) بیپرویا کے عنوان کے ساتھ بنائی گئی۔
ڈی وی وی ڈنایا نے فلم کو دسہرہ کے موقع پر 15 اکتوبر، 2015ء کو[4] مہیش بابو کی فلم برہموتسوم[5] اور ننداموری بالا کرشنا کی بطور اداکار 99ویں فلم ڈکٹیٹر[6] کے ساتھ جاری کرنے کا سوچا تھا۔ فلم کے بیرون ملک اشاعت کے حقوق گریٹ انڈیا فلمز نے جولائی 2015ء کے درمیان میں خرید لیے تھے۔[7] فلم کے اصلی اور ہندی ڈب ورژن کے ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ حقوق زی ٹی وی نے خریدے۔ فلم کے اصلی ورژن کا پریمیئر زی سنیمالو اور ہندی ڈب ورژن کا پریمیئر زی سنیما پر ہوا۔ زی میوزک نے فلم کے گانوں کی مارکیٹنگ کے حقوق خریدے۔[8] 8 ستمبر، 2015ء کو ڈی وی وی ڈنایا نے یہ اعلان کیا کہ فلم کو 16 اکتوبر، 2015ء کو جاری کیا جائے گا۔[9] فلم میں کچھ ہنگامی منظروں کی وجہ سے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے فلم کو "یو" (U) سرٹیفیکیٹ کی بجائے "یو/اے" (U/A) سے پاس کیا۔[10]
فلم کو شائقین کی طرف سے درمیانی اور منفی درجہ کے تجزئے ملے۔[3][11][12]