بشیر بدر | |
---|---|
پیدائش | ایودھیا، بھارت | 15 فروری 1935
پیشہ | شاعر |
قومیت | بھارتی |
تعلیم | ماسٹرز، علامۂِ فلسفہ |
اصناف | غزل |
موضوع | محبت، فلسفہ |
شریک حیات | راحت بدر |
دستخط | فائل:Bashir Badr sign.jpg |
ویب سائٹ | |
www |
سید محمد بشیر، بشیر بدر کے نام سے مشہور ہیں۔ ان کی پیدائش 15 فروری 1935ء میں، بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں ہوئی۔[1] ان کی اعلیٰ تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہوئی۔ ان کے دو فرزند نصرت بدر اور معصوم بدر اور ایک دختر ہیں۔[2] اپنی تعلیم اور ملازمت کے دوران میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مقیم رہے۔ بعد میں میرٹ میں مقیم رہے پھر دہلی۔ دہلی میں گھر آگ حادثہ کا شکار ہوجانے کی وجہ سے شہر بھوپال منتقل ہو گئے۔ فی الحال بھوپال ہی میں مقیم ہیں۔[3]
بشیر بدر نے کئی غزلیں لکھی۔ اور اردو اکیڈمی کے چئیرمن بھی رہ چکے۔