ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں شادی میں بورہانی کا ایک گلاس | |
متبادل نام | بورہانی |
---|---|
اہم کھانا | مشروب |
اصلی وطن | بنگلہ دیش |
علاقہ یا ریاست | چٹاگانگ، ڈھاکہ |
قومی پکوان منسلک از | بنگلہ دیشی پکوان |
بنیادی اجزائے ترکیبی | دہی، پودینے کے پتے، کالا نمک، مسٹرڈ |
تغیرات | شاہی بورہانی |
بورہانی ، ( (بنگالی: বোরহানী) ) ایک روایتی دہی کی طرح [1] بنگلہ دیشی مشروب ہے۔ [2] بورہانی کھٹے دہی ، دھنیا اور پودینہ سے بنایا جاتی ہے۔ [3] اسے کچھ لوگ لسی کی ایک قسم بھی سمجھتے ہیں۔ [4] یہ بنگلہ دیش میں ڈھاکہ اور چٹاگانگ علاقوں میں عام طور پر نوش کی جاتی ہے ، جہاں یہ رمضان المبارک میں شادیوں اور افطاری محفلوں جیسی خاص تقریبات میں خصوصی مشروب ہوتا ہے ۔
مشروبات کے نام رکھنے کی اصلیت معلوم نہیں ہے تاہم اس لفظ کا عرب سے ہندوستان ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے علاقے میں آنے کا سب سے زیادہ امکان ہے۔
عربی لفظ، برہان ( عربی: برهان ) ہے، جس کا مطلب ہے "ثبوت"۔ [5] [6]
برصغیر پاک و ہند(پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش) میں لسی سب سے مقبول مشروب ہے۔ لسی کی مختلف قسمیں بھی اس خطے کے طول و عرض میں مقبول اور پسند کی جاتی ہیں جن میں بورہانی بھی شامل ہے۔ یہ عام طور پر بھاری کھانے جیسے بریانی اور پلاؤ [7] کے بعد پیا جاتا ہے تاکہ ہاضمے میں مدد مل سکے۔
اس کے علاوہ ہلکے کھانے کے طور پر بھی بورہانی کا استعمال موجود ہے۔ [8] [9]