بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد ایک مذہبی گروہ کے پیروکاروں کی جانب سے کسی دوسرے مذہبی گروہ کے پیروکاروں اور اداروں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں ہیں، جو عام طور پر بلوں کی صورت میں ہوتی ہیں۔[1] حالیہ دنوں میں بھارت میں مذہبی تشدد میں خاص طور پر ہندو اور مسلمان ملوث رہے ہیں، [2] اگرچہ تشدد کے واقعات میں مسیحی، یہودی اور سکھ بھی شامل رہے ہیں۔