بھرت انے نینو | |
---|---|
اشاعت پوسٹر[1] | |
ہدایت کار | کورتلا شوا |
پروڈیوسر | ڈی وی وی ڈنیا |
تحریر | کورتلا شوا |
ستارے | |
موسیقی | دیوی سری پرساد[3] |
سنیماگرافی | |
ایڈیٹر | اے سریکر پرساد |
پروڈکشن کمپنی | |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 173 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
بجٹ | ₹65 کروڑ[4] |
باکس آفس | ₹230 کروڑ[5] |
بھرت انے نینو (اردو: بھرت یعنی میں) 2018ء میں جاری ہونی والی ایک بھارتی تیلگو ہنگامہ خیز فلم ہے،[6][7][8][9] اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار کورتلا شوا ہیں۔ اس فلم میں مہیش بابو، کیارا اڈوانی اور پرکاش راج مرکزی کرداروں میں ہیں۔[10] فلم کی کہانی ایک طالب علم کے گرد گھومتی ہے، جو غیر متوقع طور پر آندھرا پردیش کا رہنما بن جاتا ہے اور سیاست کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ فلم 20 اپریل، 2018ء کو جاری ہوئی اور مثبت تجزیے حاصل کیے۔ یہ فلم تیسری سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلم ہے۔[11][12][13][14] فلم کا تمل ڈب وزژن بھرت انم نان اور ملیالم ڈب ورژن بھرت انم نجان 31 مئی 2018ء کو جاری ہوا۔[15] فلم نے تقریبًا ₹230 کروڑ کے قریب کمائی کی۔[5] فلم کا ہندی ڈب ورژن ڈیشنگ سی ایم بھرت 2019ء میں جاری کیا گیا۔
2016ء میں، ڈی وی وی ڈنیا نے یہ اعلان کیا کہ وہ کورتلا شوا کی ہدایت کاری میں مہیش بابو کے ساتھ فلم پروڈیوس کریں گے۔ دیوی سری پرساد فلم کی موسیقی سنبھالیں گے۔
فلم ایم ایس دھونی میں کام کرنے والی اداکارہ کیارا اڈوانی کو وزیر اعلی کی سہیلی کے طور پر چنا گیا۔ آر سرتھکمار نے مہیش بابو کے والد کا کردار نبھایا اور پرکاش راج نے فلم کے ولن کے طور پر سائن کیا۔
اداکار دیو راج جو زیادہ تر تیلگو فلموں میں ولن کا کردار نبھاتے ہیں۔ انھوں نے اس فلم کے ذریعے 11 سال کے وقفے کے بعد کسی تیلگو فلم میں کام کیا۔ اس فلم دیو راج میں مخالف جماعت کے رہنما کے طور پر نظر آئے۔
رام-لکشمن نے فلم کے اسٹنٹس کی چیریوگرافی کی۔ رقص کی چیریو گرافی راجو سندرم، دنیش کمار اور رگھو کی طرف سے کی گئی۔
"آئی ڈونٹ ناؤ" (I Don't Know) فرحان اختر کی طرف سے گایا گیا پہلا جنوبی ہند کا گانا ہے۔ اس گانے کی شوٹنگ مہیش بابو کے ساتھ اسپین میں ہوئی۔ اس گانے کی چیریوگرافی راجو سندرم نے کی۔
فلم کی آڈیو لاؤنچ/اشاعت سے پہلے کی تقریب 7 اپریل، 2018ء کو لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ تیلگو اداکار این ٹی آر جونئیر اس تقریب کے خصوصی مہمان تھے۔
تیلگو چینل اسٹار ما نے فلم کے ٹی وی حقوق خریدے اور ایمازون ویڈیو نے 9 جون، 2018ء کو فلم کا ڈیجیٹل طور پر پریمیئر کیا۔
فلم کے ساؤنڈ ٹریک کو دیوی سری پرساد نے کمپوز کیا۔ تین گانے "بھرت انے نینو"، "وچھاڈیو سامی" اور "آئی ڈونٹ ناؤ" سنگلز کے طور پر جاری ہوئے۔ فلم کی آڈیو لاؤنچ/اشاعت سے پہلے کی تقریب 7 اپریل، 2018ء کو لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ "آئی ڈونٹ ناؤ" پہلا جنوبی ہند کا گانا ہے جسے فرحان اختر نے گایا۔ پانچوں گانوں کو رامہ جوگیہ شاستری نے لکھا۔[17]
نمبر. | عنوان | بول | گلوکار | طوالت |
---|---|---|---|---|
1. | "بھرت انے نینو (بھارت کا گانا)" | رامہ جوگیہ شاستری | ڈیوڈ سیمون | 05:15 |
2. | "آئی ڈونٹ ناؤ" | رامہ جوگیہ شاستری | فرحان اختر[18] | 04:28 |
3. | "وچھاڈیو سامی" | رامہ جوگیہ شاستری | کیلاش کھیر، دویا کمار | 05:23 |
4. | "اڈے کلالا ونادھے" | رامہ جوگیہ شاستری | اینڈریا جرمیاہ | 04:32 |
5. | "او واسومتھی" | رامہ جوگیہ شاستری | یزین نظر، ریٹا | 05:11 |
کل طوالت: | 24:34 |