بیچلر آف ٹیکنالوجی (لاطینی Baccalaureus Technologiae؛ B.Tech.)، مختصراً بی ٹیک، انجینئری اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک انڈرگریجویٹ اسناد تعلیم ہے، جو کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی یا تسلیم شدہ ادارہ، جیسے ہندوستان اور دیگر ممالک میں کالج یا یونیورسٹی کی طرف سے اعلیٰ تعلیم میں چار سے پانچ سالہ مطالعہ کے پروگرام کی تکمیل کے بعد دی جاتی ہے۔ بھارت میں، یہ چار سالہ انڈرگریجویٹ ڈگری ہے جو چند یونیورسٹیوں اور کالجوں کی طرف سے دی جاتی ہے جو آنرز کے ساتھ چار سالہ بیچلر آف انجینئرنگ کے برابر ہے۔[1][2][3][4]