بے شرمی مورچہ (انگریزی: Besharmi Morcha) ایک تنظیم تھی جسے 2011ء میں کینیڈائی خواتین نے شروع کی تھی تاکہہ وہ ٹورانٹو پولیس کی ان بر سرعام بیانات کی مخالفت کی جا سکے کہ عورتیں آبرو ریزی اور جنسی حملہ جیسے جرائم سے اپنے لباس کی نوعیت کے ذریعے سے بچ سکتی ہیں۔[1][2] اس تنظیم نے دنیا بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا تاکہ اس معاملے میں عوام میں شعور پیدا کیا جا سکے۔
پہلے بے شرمی مورچہ کا انعقاد بھوپال میں 17 جولائی 2011ء کو ہوا [3] جس کی دیکھا دیکھی ایک اور واقعہ بھارت کے دار الحکومت دہلی میں دیکھا گیا۔[4] بے شرمی مورچہ لکھنؤ 21 اگست 2011ء کو دیکھا گیا۔[5][6]