تاریخِ شیر شاہ سوری 1580ء میں ایک تاریخی کتاب ہے جو عباس خان سروانی،[1] ایک وقائع نویس ،نے مغل شہنشاہ اکبر کی سرپرستی میں مرتب کی۔ یہ کام اکبر نے سونپا تھا تاکہ شیر شاہ کی انتظامیہ کے بارے تفصیلی دستاویزات فراہم کی جا سکیں ۔ اکبر کے والد ہمایوں کو شیر شاہ سوری نے شکست دی تھی۔ [2]
عباس نے تاریخِ شیر شاہ سوری اپنے مخصوص مقامی ثقافتی اسلوب اختیار کرکے لکھی جو اس وقت کے مروجہ معیار فارسی سے یکسر مختلف تھی۔
اس تالیف کی وجہ سے قرون وسطی کی تاریخِ ہند سے متعلق کافی فائدہ مند معلومات ملیں ۔ شکریہ ان افراد (K. Qanungo, H. Haig ، اے رحیم او ر صدیقی)کی کوششوں کا ۔[3]