تحصیل سرانان

تحصیل سرانان
ملک  پاکستان
صوبہ بلوچستان
ضلع ضلع پشین

تحصیل سرانان پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کی ایک تحصیل ہے۔[1]

تاریخی اعتبار سے تحصیل سرانان کے ایک بڑے رقبے کے مالک بٹے زئی ہیں۔ قبائلی، سیاسی اور خواندگی کے لحاظ سے یہ تحصیل کافی زرخیز ہے۔

تحصیل سرانان میں اکثریت بٹے زئی جو ترین قوم کا ایک ذیلی شاخ ہے۔ یہاں دوسری اقوام میں

ترین خدائدادزئی، ہیکلزئی،

کاکڑ(سنزرخیل ) سرگڑھ،

تحصیل سرانان میں افغان مہاجرین کے دو کیمپ موجود ہیں۔ جو نیا اور پرانا کیمپ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

بٹے زئی، خدائئداد زئی، ہیکلزئی، شادیزئی اور اجرم اس کے بڑے دیہات ہیں۔

تحصیل سرانان زراعت کے حوالے سے ضلع پشین کا خاص تحیصیل مانا جاتا ہے۔ یہاں کے مشہور پھلوں میں بٹے زئی کے انگور، خربوزے، تربوزے صوبہ اور ملک بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔

سرانان بٹے زئی میں انگریز دور کا ایک تاریخی جنگی ہوائی جہازوں کا میدان بھی ہے۔ جو دوسری جنگ عظیم میں انگریز فوجیوں کے استعمال میں رہا ہے۔

سرانان بین الاقوامی شاہراہ پر آباد ہونے سے بہت اہمیت کا حامل تحصیل مانا جاتا ہے۔

تحصیل سرانان سے پاکستان ریلوے کا ایک سڑک بھی گزرتا ہے جو کراچی سے چمن تک جاتی ہے۔

سید حمید کراس سے لے کر یارو پشین کراس تک یہ سڑک بٹے زئی قوم کے لیے روزگار کا باعث بن رہا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]