ترکی بلدیاتی انتخابات، 2019ء

()

ترکی بلدیاتی انتخابات، 2019ء

→ 2014 31 مارچ 2019
2 جون 2019 (re-runs)
اگلا ←
استصواب رائے
ٹرن آؤٹ84.67%
 
جماعت جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی (ترکی) CHP İYİ
اتحاد عوامی اتحاد ملی اتفاق (ترکی) ملی اتفاق (ترکی)
Mayors 15 ترکی کی میٹروپولیٹن بلدیات، 761 D 11 ترکی کی میٹروپولیٹن بلدیات، 242 D 0 ترکی کی میٹروپولیٹن بلدیات، 25 D
Popular vote* 17,963,564 12,504,741 3,119,267
Percentage 42.51% 29.59% 7.38%
Swing کم 0.36 فیصدی نقطہ Increase 3.25 فیصدی نقطہ Increase 7.38 فیصدی نقطہ

 
جماعت MHP HDP
اتحاد People's Alliance None
Mayors 1 ترکی کی میٹروپولیٹن بلدیات، 244 D 3 ترکی کی میٹروپولیٹن بلدیات، 67 D
Popular vote* 3,037,587 2,381,849
Percentage 7.19% 5.64%
Swing کم 10.63 فیصدی نقطہ کم 0.65 فیصدی نقطہ

ترکی بلدیاتی انتخابات، 2019ء کا محل وقوع

ترکی بلدیاتی انتخابات، 2019ء 31 مارچ 2019ء کو ترکی کے 81 صوبوں میں منعقد ہوئے۔ ان انتخابات میں کل 30 میٹروپولیٹن، 1351 ضلع بلدیاتی میئر، 1251 صوبائی اور 20500 میونپل کونسلر منتخب ہوئے۔ان کے علاوہ کئی غیر پارٹی اور علاقائی عہدوں پر بھی تقرری ہوئی جیسے پڑوسی نگراں اور مختار) وغیرہ۔ موجودہ حکمراں پارٹی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور نیشنلسٹ موومینٹ پارٹی نے کئی صوبوں میں ایک ساتھ انتخابات میں حصہ لیا۔ وہیں ریپبلکن پیپلز پارٹی اور خیر پارٹی نے قومی اتحاد کو ہوا دی اور اسی بینر تلے انتخابات میں حصہ لیا۔ پپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ترکی) نے حالانکہ کسی اتحاد کو علی الاعلان کوئی تعاون نہیں دیا مگر کچھ حلقوں میں اپنے امیدوار نہیں اتارے تاکہ حزب مخالف کے امیدوارو جیت سکیں۔ انتخابی مہم اور تشہیر بہت زیادہ منفی اور تقسیمی تھی۔ مخالف پارٹیوں نے حکومت پر بد عنوانی، ترکی کی معیشت میں زوال اور عوام کے پیسوں کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا۔ وہیں حکومت نے مخالف پارٹیوں پر غیر ملکی طاقتوں اور دہشت گردوں کے لیے کام کرنے اور ان کو تعاون دینے کا الزام لگایا۔[1] رجب طیب اردوغان نے کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ کی ویڈیو کو اپنی انتخابی مہم اور تشہیر میں خوب دکھایا جس کی عالمی پیمانے پر خوب تنقید ہوئی۔ انتخابی دن غازی انتیپ اور مالاطیہ میں ہوئے دو الگ الگ سیاسی فسادات میں 5 لوگ جان بحق ہوئے اور دو زخمی ہوئے۔ [2][3]

پس منظر

[ترمیم]

ترکی میں ہر پانچ سال میں مارچ کے آخری اتوار کو بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں۔ گذشتہ انتخابات 30 مارچ 2014ء کو منعقد ہوئے تھے۔ جس میں حکمراں پارٹی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کو بڑی کامیابی ملی تھی اور استنبول اور انقرہ جیسے شہر ان کی حکمرانی میں آگئے۔ مرکزی حزب مخالف پارٹی [[[ریپبلکن پیپلز پارٹی (ترکی)|ریپبلکن پیپلز پارٹی]] دوسرے درجہ پر رہی تھی اور ازمیر شہر ان کے پاس آگیا۔ یہ ترکی کا تیسرا بڑا شہر ہے۔ یہ بلدیاتی انتخابات ترکی کے عام انتخابات، 2018ء اور کے بعد منعقد ہوئے۔ جس میں صدر اور پارلیمان کا انتخاب ہوا تھا۔ رجب طیب ایردوان صدر منتخب ہوئے تھے اور اس طرح انھیں زبردست طاقت حاصل ہوئی۔ ترکی قومی اسمبلی میں ان کی پارٹی اکثریت ثابت نہیں کر سکی تھی مگر نیشنلسٹ موومینٹ پارٹی کے تعاون سے اسے اکثریت مل گئی۔ دونوں پارٹیوں نے مل کر ایک سیاسی اتحاد بنایا جسے عوامی اتحاد کا نام دیا گیا۔ 2019ء کے بلدیاتی انتخابات کے بعد 23 جون 2023ء تک ترکی کوئی انتخابات نہیں ہوں گے۔

منتخب عہدے

[ترمیم]

2019ء بلدیاتی انتخابات سے قبل ترکی کے بلدیاتی انتخابات، 2013ء منعقد ہوئے تھے جس میں کئی میونسپالٹیوں کو ضم کر دیا گیا تھا اور منتخب میئر اور کونسلر کی تعداد کم کر دی گئی تھی۔ میئر اور کونسلر الگ الگ منتخب ہوتے ہیں۔ ضلعی میوسنپالٹی دو طرح کی ہوتی ہے۔[4] منتخب عہدوں کی تفصیل ذیل میں ملاحظہ کریں۔

ناظم شہر
Type Elected
ترکی کی میٹروپولیٹن بلدیات
ترکی کے اضلاع کی فہرست
 
Councillors
Type Elected
Municipal councillors
ترکی کے صوبے

نگار خانہ

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Carlotta Gall (31 مارچ 2019)۔ "Erdogan, Turkey's Leader, Staring at Major Electoral Defeat" – بذریعہ NYTimes.com
  2. "Gaziantep'te muhtarlık kavgası: 3 ölü، 1 yaralı"۔ CNN Türk
  3. "Malatya'da seçim kavgası: 2 ölü، 1 yaralı"۔ Sabah
  4. bilirkişi۔ "Türkiye'de kaç tane ilçe, kaç tane belediye, kaç tane köy vardır?"۔ Bi'Soru Bi'Cevap۔ 2019-03-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-05-04