تقی الدین سبکی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 اپریل 1284ء [1][2][3] مصر |
وفات | 22 جون 1355ء (71 سال)[1][2][3] قاہرہ [4] |
شہریت | سلطنت مملوک |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت و جماعت |
فقہی مسلک | شافعی |
اولاد | تاج الدین السبکی [4] |
عملی زندگی | |
استاذ | ابو حیان الغرناطی ، الدمیاطی ، ابن عطاء الله سكندری |
تلمیذ خاص | تاج الدین السبکی ، صلاح الدین صفدی |
پیشہ | الٰہیات دان [4] |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
کارہائے نمایاں | سيف الصقيل فی الرد علی ابن زفيل |
درستی - ترمیم |
تقی الدین سبکی اپنے زمانے کے مشہور فقیہ، محدث، حافظ، مفسر اور ادیب تھے۔ تاج الدین سبکی اور بہاء الدین سبکی کے والد ہیں۔ ان کا تعلق سبک کے ایک مشہور فاضل خاندان سے تھا۔ جس کے اکثر افراد قضاء و افتاء تک پہنچے۔ ان کی ولادت اپریل 1284ء میں ہوئی۔ ان کی تعلیم قاہرہ میں ہوئی اور دمشق و قاہرہ میں مفتی و قاضی کے عہدہ پر ممتاز رہے۔ ان کا انتقال 15 جون 1355ء کو مصر میں ہوا۔[5]
ابو الحسن علی بن عبد الکافی بن علی بن تمام بن یوسف بن موسیٰ بن تمام بن حامد بن یحییٰ بن عمر بن عثمان بن علی بن مسوار بن سوار ابن لیم سبکی، خزرجی، انصاری۔
شیخ تقی الدین سبکی 30 محرم الحرام آغاز صفر 683ھ / 18 اپریل 1284ء کو سبک الاحد (سبک العبید) نامی گاؤں میں پیدا ہوئے، یہ موجودہ محافظہ منوفیہ کا حصہ ہے۔ لڑکپن میں انھوں نے اپنے والد سے ابتدائی تعلیم حاصل کی؛ اپنے ابو کے ہمراہ وہ قاہرہ آ گئے جہاں انھوں نے اپنے والد شیخ عبد الکافی سبکی کی سربراہی میں وقت کے اکابرین سے تعلیم پائی۔ ان کے والد قضا میں شیخ الاسلام ابن دقیق العید کے نائب تھے۔