تمل ناڈو اسمبلی انتخابات، 2021ء (انگریزی: 2021 Tamil Nadu Legislative Assembly election) 6 اپریل 2021ء کو بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں سولہویں بار انتخابات ہوئے جس میں 234 نشستوں کے لیے ایم ایل اے کا انتخاب ہونا ہے۔[7][8] 2016ء میں جے للتا اور 2018ء کروناندھی کی موت کے ریاست میں پہلی بار اسمبلی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ واضح ہو کہ دونوں نے ریاست کی دو بڑی پارٹیوں کے سربراہ تھے اور انتخابات میں انھی دونوں کے درمیان میں براہ راست مقابلہ رہتا تھا۔ 24 مئی 2021ء کو موجودہ پندرہویں اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔