تھاور چند گہلوت

تھاور چند گہلوت
 

مناصب
گورنر کرناٹک   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
11 جولا‎ئی 2021 
معلومات شخصیت
پیدائش 18 مئی 1948ء (76 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اوجین   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ وکرم   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تھاور چند گہلوت (پیدائش 18 مئی 1948) ایک بھارتی سیاست دان ہیں جو کرناٹک کے موجودہ اور 13 ویں گورنر ہیں، وہ مدھیہ پردیش سے کرناٹک کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے پہلے شخص ہیں۔ [2] انھوں نے 11 جولائی 2021ء کو کرناٹک کے گورنر کا عہدہ سنبھالا۔ انھوں نے 2014ء سے 2021ء تک حکومت ہند میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں ایوان کے رہنما بھی تھے۔ وہ بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ اور مرکزی انتخابی کمیٹی کے رکن تھے۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

تھاور چند گہلوت کی پیدائش بھارت ڈومینین کی سینٹرل انڈیا ایجنسی کے ناگدا کے روپیتا گاؤں میں ایک دلت خاندان میں ہوئی تھی، جو موجودہ مدھیہ پردیش بھارت میں ہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر رکن ہیں۔ انھوں نے مرکزی حکومت میں کئی بار وزارتی عہدہ سنبھالا تھا۔ [3]

انھوں نے وکرم یونیورسٹی، اجین، مدھیہ پردیش سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری مکمل کی۔ [4]

کیریئر

[ترمیم]

وہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن تھے جو ریاست مدھیہ پردیش کی نمائندگی کرتے تھے۔ انھیں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یونیورسٹی آف سوشل سائنسز کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا۔ اس سے قبل انھوں نے 1996ء سے 2009ء تک بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، لوک سبھا میں شاجاپور کی نمائندگی کی۔ [5] انھوں نے مودی کی دوسری کابینہ میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن ہیں اور پارٹی کے جنرل سکریٹری بھی تھے۔

6 جولائی 2021ء کو تھاور چند گہلوت کو کرناٹک کا 13 واں گورنر مقرر کیا گیا۔ انھوں نے ملک کے مختلف حصوں میں پانچ ’دِویانگتا کھیل کیندر‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے اس طرح کا ایک کھیل مرکز قائم کرنے کے لئے احمد آباد شہر کی شناخت کی گئی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. http://164.100.47.5/Newmembers/memberlist.aspx
  2. Akhilesh Kumar Singh (Jul 6, 2021)۔ "Thawar Chand Gehlot appointed Karnataka governor amid Modi cabinet reshuffle buzz"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولا‎ئی 2021 
  3. "Thawar Chand Gehlot: BJP's Dalit face becomes minister for second time"۔ India Today۔ PTI۔ May 31, 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2020 
  4. Minister Biodata. http://socialjustice.nic.in/writereaddata/UploadFile/minsje-tcg-e635718035180312500635915008834021280.pdf. 
  5. "Thawar Chand Gehlot: The Scheduled Caste face in Narendra Modi's cabinet"۔ The Economic Times۔ 31 May 2014۔ 31 مئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2014