تییاں (پنجاب/ہریانہ) | |
---|---|
عرفیت | تیج |
منانے والے | خواتین |
قسم | مان سون تہوار/موسمی |
آغاز | Shraavana |
تاریخ | جولائی/اگست |
تییاں (پنجابی: ਤੀਆਂ لفظی معنی بیٹیاں) دراصل تیج تہوار کا پنجابی نام ہے، یہ تہوار مان سون کی آمد پر پنجاب اور ہریانہ میں (جہاں اسے ہریالی تیج بھی کہتے ہیں) منایا جاتا ہے۔[1] اس تہوار کا اصل محور بچیاں[2][3] اور بہنیں ہوا کرتی ہیں۔
قمری مہینہ ساون کے تیسرے دن مانسون کے دوران میں خواتین یہ تہوار مناتی ہیں۔ نصف چاند سے تہوار کا آغاز ہوتا ہے اور چودھویں کے مکمل چاند تک جاری رہتا ہے۔ شادی شدہ خواتین تہوار منانے کے لیے اپنے میکے جاتی ہیں۔[4][5] ماضی میں یہ روایت تھی کہ شادی شدہ خواتین ساون کا پورا مہینہ اپنے والدین کے ساتھ اپنے میکے میں گزارا کرتی تھیں۔[4][6]
خواہ شادی شدہ خواتین اپنے میکے جائیں یا نہ جائیں، ان کے بھائی تحفے ضرور دیتے ہیں جسے سندھار کہا جاتا ہے۔ یہ سندھار پنجابی لباس/ساڑی، لڈو، چوڑیاں، مہندی اور جھولے پر مشتمل ہوتا ہے۔[4]
ویکی ذخائر پر تییاں سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |