ثمینہ احمد

ثمینہ احمد
 

معلومات شخصیت
پیدائش 11 جنوری 1946ء (78 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Karachi Pakistan
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات فرید احمد، طلاق: 1993
منظر صہبائی، شادی: اپریل 2020
عملی زندگی
پیشہ اداکار، فلمی ہدایت کار، فلم پروڈیوسر
دور فعالیت 1980- حال
اعزازات
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ثمینہ احمد (انگریزی: Samina Ahmad) پاکستانی اداکارہ، اسٹیج پرفارمر، پروڈیوسر اور ہدایتکار ہیں۔ ثمینہ ایک تجربہ کار اداکارہ ہیں جن کو اردو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں 50 سال سے زیادہ کام کرنے کا تجربہ ہے۔ انھوں نے پی ٹی وی کی بہت سی کامیاب سیریز کے لیے کام کیا ہے۔ ثمینہ کو اپنی خدمات کے لیے حکومت پاکستان نے 2011ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا۔ انکا مزاحیہ ڈراما فیملی فرنٹ ناظرین میں بے حد مقبول ہوا جس میں ان کے ساتھ صبا حمید اور وسیم عبّاس نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاے تھے۔ ثمینہ کا کردار نصرت ناظرین میں بے حد مقبول ہوا۔ یہ ڈراما 1997ء میں پی ٹی وی سے نشر ہوا تھا.[1]

ابتدایی زندگی

[ترمیم]

ثمینہ احمد کی پیدائش 11 فروری 1946ء کو لاہور میں ہوئی۔ ان کے والد پاکستان کے مغربی علاقے میں فاریسٹ ڈائریکٹر (Forest director) تھے اور والدہ گھریلو خاتون تھیں۔ ثمینہ کے والد کا انتقال 1965ء میں اور والدہ کا انتقال 2018ء میں ہوا۔ ثمینہ اپنے پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ ثمینہ نے ہوم اکنامکس میں ماسٹر کیا ہے۔[2]

ذاتی زندگی

[ترمیم]

ثمینہ احمد نے پاکستانی فلمساز فریدالدین احمد سے شادی کی جو تجربہ کار فلمساز وحیدالدین ضیاالدین احمد کے بیٹے تھے۔ جنھوں نے ایک مشہور پاکستانی فلم وعدہ (1957ء) بنائی تھی۔ اس جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ 1993 میں اپنی موت سے چند سال قبل فرید الدین نے ثمینہ کو طلاق دے دی تھی۔[3]

ثمینہ احمد نے 74سال کی عمر میں 4 اپریل 2020ء کو اداکار منظر صہبائی سے لاہور میں شادی کی۔[4]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "6 Pakistani comedy shows that need to make a comeback"۔ ڈان نیوز 
  2. Peerzada Samina۔ "Suno Chanda & Do Bol's Legend Samina Ahmad | Part I | Rewind With Samina Peerzada" 
  3. "Samina Ahmed and Manzar Sehbai get hitched in a private wedding ceremony"۔ thenews.com.pk 
  4. "Samina Ahmed and Manzar Sehbai have tied the knot"۔ dawn.com 
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔