|
جرامرن (بڑھاپا اور موت) یوں تو پیدائش کا نتیجہ ہے لیکن دراصل اپنی حقیقی روح میں ”بڑھاپا“ اور ”موت“ دکھ اور غم کے اس عظیم کاروان کا استعارہ ہیں جس سے بدھ مت کا تصور حیات عبارت ہے۔ دکھوں کے جس دائروی لشکر کی تشکیل بڑھاپا اور موت کرتے ہیں وہ وجود کا لازمی خاصہ ہے۔ یہ اپنے پچھلے کار فرما اسباب کا طویل سلسلہ رکھتا ہے۔