ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | جیمز ہیو میک مینامین |
پیدائش | 26 مئی 1910 پیڈنگٹن، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا |
وفات | 13 اگست 2000 بالگولہ، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا | (عمر 90 سال)
حیثیت | امپائر |
امپائرنگ معلومات | |
ٹیسٹ امپائر | 4 (1956–1958) |
فرسٹ کلاس امپائر | 10 (1956–1960) |
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 13 فروری 2012 |
جیمز ہیو میک مینامین (پیدائش: 26 مئی 1910ء) | (انتقال: 13 اگست 2000ء) ایک کرکٹ امپائر تھا جس نے ٹیسٹ کی سطح پر کام کیا۔ میک مینامین 1910ء میں پیڈنگٹن، نیو ساؤتھ ویلز میں پیدا ہوئے۔ ان کا انتقال 2000ء میں بالگولہ، نیو ساؤتھ ویلز میں ہوا۔ [1] سڈنی یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران اس نے این ایس ڈبلیو آر ایف ایل میں یونیورسٹی، بالمین اور نیو ٹاؤن کے لیے رگبی لیگ کھیلی۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران میک مینامین نے یورپ میں جنوبی افریقی فوج میں خدمات انجام دیں۔ انھیں اٹلی میں خدمات کے لیے ملٹری کراس سے نوازا گیا۔ [2] میک مینامین نے 1956ء سے 1960ء کے درمیان 10 فرسٹ کلاس کرکٹ میچوں میں امپائرنگ کی جن میں 4ٹیسٹ بھی شامل تھے۔ [3]
ان کا انتقال 13 اگست 2000ء کو بالگولہ، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا میں 90 سال کی عمر میں ہوا۔