حمیرا علی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 اپریل 1960ء (65 سال) |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | [[:اداکار|ادکارہ]] |
![]() |
IMDB پر صفحہ |
درستی - ترمیم ![]() |
حمیرا علی ( چودھری ) ایک پاکستانی اداکارہ ہیں۔ حمیرا کو نیل پالش ، کنکر ، جب وی ویڈ اور سمی اور دیگر ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے۔ [1]
حمیرا 5 اپریل کو 1960 میں پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے لاہور یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ [2]
حمیرا علی نے 1973 میں ٹیلی ویژن کی صنعت میں قدم رکھا۔ [3] انھوں نے پی ٹی وی کے ایک ڈراما سیریل "جھوک سیال" میں بطور اداکارہ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جو بہت مقبول ہوا اور اسے اس کردار سے تنقیدی حلقوں میں پزیرائی ملی۔اس ڈارمے میں اس نے عابد علی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔ [4] تب سے وہ اکبری اصغری ، سبز پری لال کبوتر ، نیل پالش ، کنکر ، جب وئی ویڈ ، رنجش ہی سہی اور سمی اور دیگر ڈراموں میں نظر آئیں ۔ [5] حمیرا نے جھوک سیال میں گانے بھی گائے تھے اور انھوں نے اپنے شوہر عابد کے ہدایت کردہ ڈراموں میں بھی گایا تھا۔ [6] حمیرا نے ڈراما سیریل دشت کا ٹائٹل گانا بھی گایا تھا جو کافی مقبول ہوا، اس کے ہدایتکار اس کے شوہر تھے۔ [7]
حمیرا نے عابد علی سے 1973 میں شادی کی۔[8] [9] ان کی ملاقات ڈراما جھوک سیال کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔ ان کی تین بیٹیاں ہیں: سپر ماڈل ، اداکارہ ایمان علی ، گلوکارہ اور اداکارہ رحما علی اور مریم علی۔ [10] [11] اس کی اور عابد علی کی 2006 میں طلاق ہو گئی ، وہ اب بھی اپنا آخری نام علی ہی استعمال کرتی ہے اور اچھی تعلقات پر قائم ہے۔ [12] حمیرا کی بہن شمع بھی ایک اداکارہ ہیں۔
سال | عنوان | کردار |
---|---|---|
2011 | بول | میرج بیورو لیڈی |