گنجان آبادی والے علاقے | |
---|---|
بھارت ۔ پاکستان ۔ سعودی عرب ۔ متحدہ عرب امارات ۔ ریاستہائے متحدہ ۔ برطانیہ
| |
زبانیں | |
حیدر آبادی اردو | |
مذہب | |
اہلسنت ۔ شیعہ ۔ مہدوی | |
متعلقہ نسلی گروہ | |
۔ بھارتی مسلم شخصیات ۔ تیلگو ۔ آندھرا مسلم شخصیات ۔ مراٹھی مسلم شخصیات ۔ بھٹکل مسلم شخصیات ۔ عرب مسلم شخصیات |
حیدرآبادی مسلم شخصیات اردو زبان بولنے والے مسلمانوں کو کہتے ہیں جو حیدر آباد، بھارت میں رہتے ہیں۔ ان لوگوں کا تعلق بہمنی سلطنت اور دکنی سلطنت سے تھا۔ موجودہ اصطلاح ان لوگوں کے لیے کی جاتی ہے جو ریاست حیدر آباد میں آباد تھے۔ اُس سے قبل سلطنت آصفیہ پھر اس سے پہلے قطب شاہی سلطنت میں رہا کرتے تھے۔ ان کے علاوہ کچھ وہ قبائل جو بہمنی سلطنت کے دور دورے میں یہاں پر بسے تھے۔ صرف شہر حیدرآباد (دکن) میں بسے لوگوں کو ہی نہیں بلکہ ان لوگوں کو بھی حیدرآبادی مسلم کہا جاتا ہے، جو حیدرآباد کے اطراف و اکناف کے اضلاع میں قیام پزیر ہیں۔