تجارتی؟ | نہیں |
---|---|
منصوبے کی قسم | برادری، عوامی فن |
مقام | بھارت |
بانی | جیسمین پتھیجا |
قائم | 2003 |
ویب سائٹ | blanknoise |
خاموش شور (انگریزی: Blank Noise)، جسے اصالتًا انگریزی میں بلینک نائز کا نام دیا گیا تھا، ایک برادری یا عوامی فن پر مبنی تحریک ہے جس کا مقصد عورتوں کا سڑکوں ہر ہراسانی سے مقابلہ کرنا ہے، جسے بھارت میں عرف عام میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کہا جاتا ہے۔[1][2] اس منصوبے کی شروعات جیسمین پتھیجا نے اگست 2003ء میں کی۔ یہ شرشٹی اسکول آف آرٹ ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی، بنگلور میں طلباء کے منصوبے کے طور پر شروع ہوااور تبھی سے بھارت کے دیگر شہروں میں بھی پھیل گیا۔ [3]