خاندان مظفریہ (گجرات)

خاندان مظفریہ (گجرات) یا احمد آباد سلطنت یا گجرات سلطنت جو 1391ء سے 1583ء تک قائم رہی۔

فہرست سلاطین گجرات

[ترمیم]
شمار نام سلاطین گجرات عہد حکومت
1 شمس الدین مظفر شاہ اول 1391ء –  1403ء
2 نصیر الدین محمد شاہ اول‎ 1403ء –  1404ء
شمس الدین مظفر شاہ اول‎ 1404ء –  1411ء
3 ناصر الدین احمد شاہ اول‎ 1411ء – 1443ء
4 معز الدین محمد شاہ دؤم 1443ء – 1451ء
5 قطب الدین احمد شاہ دؤم‎ 1451ء – 1458ء
6 داؤد شاہ 1458ء
7 محمود شاہ اول بیگڑا 25 مئی 1458ء – 23 نومبر1511ء
8 شمس الدین مظفر شاہ دؤم‎ 24 نومبر 1511ء – 5 اپریل 1526ء
9 سکندر شاہ 1526ء 
10 ناصر الدین محمود شاہ دؤم‎ 1526ء 
11 قطب الدین بہادرشاہ ‎ 1526ء –  3 فروری 1537ء

سلطنت مغلیہ

[ترمیم]

1535ء میں گجرات سلطنت مغل شہنشاہ نصیر الدین محمد ہمایوں کی تحویل میں آگئی۔ نصیر الدین محمد ہمایوں نے سلطنت گجرات ہندال مرزا کے سپرد کردی۔

شمار نام سلاطین گجرات عہد حکومت
قطب الدین بہادرشاہ ‎ 1536ء – 1537ء
12 میراں محمد شاہ اول فاروقی 1537ء (محض چھ ہفتے)
13 ناصر الدین محمود شاہ سوم 1537ء – 1554ء
14 غیاث الدین احمد شاہ سوم 1554ء – 1561ء
15 شمس الدین مظفر شاہ سوم 1561ء – 1573ء

سلطنت مغلیہ

[ترمیم]

شمس الدین مظفر شاہ سوم نے 1573ء میں جلال الدین اکبر کی ماتحتی قبول کرلی لیکن اُسے بحیثیتِ سلطان گجرات تسلیم نہیں کیا گیا۔ 1573ء سے 1583ء تک گجرات سلطنت سلطنت مغلیہ کے ماتحت رہی۔1583ء میں گجرات سلطنت باقاعدہ طور پر سلطنت مغلیہ کا حصہ بن گئی۔

شمار نام سلطان عہد حکومت
شمس الدین مظفر شاہ سوم 1583ء

مزید دیکھیے

[ترمیم]