ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | خدیجۃ الکبری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | بوگرا، بنگلہ دیش | 30 جنوری 1995|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی آف بریک گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | گیند بازی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 3) | 26 نومبر 2011 بمقابلہ آئرلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 15 نومبر 2021 بمقابلہ زمبابوے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹی20 (کیپ 3) | 28 اگست 2012 بمقابلہ آئرلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹی20 | 27 فروری 2020 بمقابلہ آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 15 نومبر 2021ء | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تمغے
|
خدیجۃ الکبری (بنگالی: খাদিজা তুল কুবরা) (پیدائش: 30 جنوری 1995ء، بوگرا) بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ کھلاڑی ہیں جو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ کی بلے باز اور دائیں ہاتھ کی آف بریک گیند بازہیں۔ اکتوبر 2018ء میں، پاکستان خواتین کے خلاف، وہ ایک روزہ میں پانچ وکٹیں لینے والی بنگلہ دیشی خواتین کی پہلی گیند باز بن گئیں۔ [1]
خدیجہ 30جنوری 1995ء کو بوگرا، بنگلہ دیش میں پیدا ہوئیں۔ [2]
خدیجہ نے اپنا پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ 26 نومبر 2011ء کو آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا۔ انھوں نے 5 سال کے وقفے کے بعد 2018ء میں بنگلہ دیش کی طرف سے دوبارہ کھیلیں۔ خدیجہ نے 28 اگست 2012ء کو آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ٹی 20کرکٹ میچ کھیلا تھا۔ جون 2018ء میں، وہ بنگلہ دیش کے اس دستے کا حصہ تھیں جس نے 2018ء خواتین کا ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ ٹورنامنٹ جیت کر اپنا پہلا خواتین ایشیا کپ ٹائٹل جیتا تھا۔ [3][4][5] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [6] اکتوبر 2018ء میں، انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [7][8] ٹورنامنٹ سے پہلے، انھیں ٹیم میں اضافی کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ [9] اگست 2019ء میں، اسکاٹ لینڈ میں 2019ء کے آئی سی سی 2018 آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی 2018ء آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے انھیں بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [10] نومبر 2019ء میں، انھیں 2019ء کے جنوب ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [11] بنگلہ دیش کی ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو دو رنز سے شکست دے کر طلائی تمغا حاصل کیا۔ جنوری 2020ء میں، انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020 آئی سی سی خواتین کے ٹی20 عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [12] نومبر 2021ء میں، انھیں زمبابوے میں 2021 خواتین کرکٹ عالمی کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [13] جنوری 2022ء میں، انھیں ملائیشیا میں 2022ء دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں تین اضافی کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا۔ [14]
ویکی ذخائر پر خدیجۃ الکبری (کرکٹ کھلاڑی) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |