دیوداس | |
---|---|
ریلیز سے پہلے کا پوسٹر | |
ہدایت کار | سریرام ادتیہ |
تحریر | سریرام ادتیہ |
ستارے | ناگ ارجن اکنینی نانی راشمیکا مندنہ اکنکشا سنگھ |
موسیقی | منی شرما |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 159 منٹ[1] |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
بجٹ | ₹25 کروڑ[2] |
باکس آفس | ₹44.2 کروڑ[3](بارہ دن میں) |
دیوداس ایک مزاحیہ بھارتی تیلگو فلم ہے۔ اس فلم کے ستارے ناگ ارجن اکنینی، نانی، راشمیکا مندنہ اور اکنکشا سنگھ ہیں۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار سریرام ادتیہ ہیں اور یہ فلم 27 ستمبر، 2018ء کو جاری ہوئی۔[4] فلم کا میوزک منی شرما نے کمپوز کیا۔ کچھ لوگ یہ دعوی کر رہے تھے کہ یہ 1999ء کی ہالی وڈ کی مزاحیہ فلم اینالائز دس کا ریمیک ہے۔ [5]
داس (نانی) ایک ایماندار ڈاکٹر، جو اپنی ایمانداری کی وجہ سے ایک کرپٹ ہسپتال سے نکال دیا جاتا ہے، اپنی ذاتی کلینک کھولتا ہے۔ دوسری طرف دیوا (اکنینی ناگ ارجن) ایک گینگ کا سربراہ جو ایک لڑائی کے دوران زخمی ہوجاتا ہے علاج کے لیے داس کی کلینک پر لایا جاتا ہے اور داس، دیوا کا علاج کرتا ہے۔ ان کے درمیان یہ چھوٹی ملاقات گہری دوستی میں بدل جاتی ہے۔ جیسے وقت گزرتا ہے تو دیوا کے کام کی وجہ سے دونوں کی دوستی میں دراڑ آجاتی ہے۔
دیوداس کا میوزک منی شرما نے کمپوز کیا۔ گانے سری وینیلا سیتھاراما شاستری اور راما جوگیہ شاستری نے لکھے۔
نمبر. | عنوان | طوالت |
---|---|---|
1. | "ورو ویرو" | 04:25 |
2. | "چیٹو کنڈا ڈاکٹر" | 05:10 |
3. | "لکومیکرا" | 04:53 |
4. | "ہے بابو" | 04:59 |
5. | "ایمو ایمو" | 04:26 |
6. | "مناسیڈو ویتھوکتھو عنڈی" | 05:21 |