ذخیرہ خوارزم شاہی

ذخیرہ خوارزم شاہی کا سر ورق

ذخیرہ خوارزم شاہی طب پر فارسی زبان میں ایک کتاب ہے جس کے مصنف زین الدین ابو ابراہیم اسمعٰیل بن حسن جرجانی (1041ء - 1136ء) ہیں، جو ابو لفتح قطب الدین محمد خوارزم شاہ بن انوشتگین خورزم شاہ (1227ء - 1196ء) کی طلبی پر خوارزم آیا۔ حسن جرجانی مختلف علوم میں مہارت رکھتا تھا۔ انھوں نے دواؤں، سمیات، امراض اور اس کی تشخیص پر یہ کتاب لکھی۔ اس میں دس کتابیں شامل ہیں اور ہر کتاب میں کئی کئی ابواب ہیں جو کئی گفتاروں پر مشتمل ہیں۔اس کتاب کو عالمِ اسلام میں طب پر اہم کتابوں میں شمار کیا جاتا ہے۔[1] اس کتاب کا اردو ترجمہ حکیم محمد ہادی خان مرادآبادی نے 1876ء میں کیا جو مطبع منشی نول کشور لکھنؤ میں طبع ہوا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-1 ادبیات)، قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان، نئی دہلی، 2003ء، ص 265