رائے دہندوں کا اندراج

رائے دہندوں کا اندراج (انگریزی: Voter registration یا Voter enrollment) ایک لازمی شرط ہے کہ ہر وہ شخص جو قواعد کی رو سے رائے دہی کا اہل ہو اپنے نام کا اندراج فہرست رائے دہندگان (electoral roll) میں شامل کرے۔ اس کے بعد ہی کوئی بھی شخص انتخابات میں ووٹ ڈال سکتا ہے۔ اندراج سے متعلق احکام مختلف حدود میں جداگانہ ہیں۔ کچھ جگہوں پر اندراج برائے انتخابی دن (election day registration) ہوتا ہے تو کہیں اندراج کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ جگہوں پر رائے دہی کے استحقاق کو ووٹ دینے کے وقت پیش کرنا ضروری ہے۔ کچھ جگہوں پر رائے دہی کی عمر کے ہر شخص کا اندراج ضروری ہے، جبکہ کئی اور جگہوں پر یہ کام اختیاری نوعیت رکھتا ہے۔ وہ تمام حدود جہاں اندراج ضروری ہے، اس بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ ہر رائے دہی کے اہل شخص کا اندراج ہو۔ اس کوشش کی رائے دہندوں کے اندراج کی مہم (voter registration drive) کہا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

سانچہ:Election box registered electors

حوالہ جات

[ترمیم]