راشٹرپتی نلایم | |
---|---|
راشٹرپتی نلایم، بولارم | |
عمومی معلومات | |
قسم | Official retreat |
مقام | بولارم، سکندرآباد، حیدرآباد، دکن، تلنگانہ، بھارت |
موجودہ کرایہ دار | |
تکمیل | 1860 |
راشٹرپتی نلایم (انگریزی: Rashtrapati Nilayam) حیدرآباد، دکن، تلنگانہ میں واقع صدر بھارت کی جائے رہائش ہے۔ [1] صدر بھارت موسم سرما میں یہاں دو ماہ رہتے ہیں اور یہیں سے صدارتی کاج ہوتا ہے۔[2] اس گھر کو ہر سال اوائل جنوری میں عوام کے لیے کھول دیا جاتا ہے۔[3]
ابتدا میں اس کا نام ریڈینسی ہاوس تھا۔ اسے 1850ء میں ناصر الدولہ نے تعمیر کرایا تھا۔[4] سال 1948ء میںسقوط حیدرآباد کے بعد اسے صدارتی رہائش کا درجہ دے دیا گیا۔[5][6]