ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | رومانہ احمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | کھلنا، بنگلہ دیش | 29 مئی 1991|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قد | 5 فٹ 3 انچ (1.60 میٹر) | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی لیگ بریک گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | آل راؤنڈر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 6) | 26 نومبر 2011 بمقابلہ آئرلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 4 نومبر 2019 بمقابلہ پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹی20 (کیپ 7) | 28 اگست 2012 بمقابلہ آئرلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹی20 | 2 مارچ 2020 بمقابلہ سری لنکا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2008/09-2012/13 | کھلنا ڈویزن خواتین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2011–2013 | محمدن سپورٹنگ کلب خواتین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 2 مارچ 2020ء | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تمغے
|
رومانہ احمد ( (بنگالی: রুমানা আহমেদ) ) (پیدائش: 29 مئی 1991 ، کھلنا، بنگلہ دیش) ایک آل راؤنڈ کرکٹ کھلاڑی ہے جو بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہے۔ [1][2] وہ دائیں ہاتھ کی بلے باز اور دائیں بازو کی لیگ بریک گیند باز ہے۔
رومانہ احمد 29 مئی 1991ء کو بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں پیدا ہوئی تھی۔
رومانہ احمد نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ 26 نومبر، 2011ء کو آئر لینڈ خواتین کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا تھا۔اس کے ایک روزہ میچوں کی بہترین بولنگ کا اعدادوشمار بھارت کے خلاف 4/20 ہے [3]
رومانہ نے 28 اگست 2012ء کو آئر لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کیا۔ جون 2018ء میں، وہ بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں شامل تھیں جس نے پہلی بار خواتین ایشیا کپ اور 2018ء میں خواتین ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ [4][5][6] اسی مہینے کے آخر میں، اسے 2018ء آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ [7] وہ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی طرف سے پانچ میچوں میں دس وکٹیں لے کر سرفہرست رہی۔ [8] اکتوبر 2018ء میں، اسے ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ [9][10] ٹورنامنٹ سے پہلے، اسے ٹیم کی نمائندہ [11] کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ [12] جنوری 2020ء میں، وہ آسٹریلیا میں 2020 آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر نامزد ہوگئیں۔ [13]
رومانہ، اس ٹیم کی رکن تھی جس نے چین کے گوانگزو میں، 2010ء میں منعقدہ ایشیائی کھیلوں میں چین کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کرکٹ میں چاندی کا تمغا جیتا تھا۔ [14][15] رومانہ نے بیٹ اور بال دونوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اکتوبر 2019ء میں، اس کا نام آسٹریلیا میں پانچ میچوں کی سیریز سے قبل، خواتین کے عالمی ترقیاتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [16]