رونق لاکھانی | |
---|---|
رونق لاکھانی | |
معلومات شخصیت | |
قومیت | پاکستان |
مناصب | |
صدر نشین | |
آغاز منصب 2016 |
|
پیشہ | انسان دوست مخیر |
کارہائے نمایاں | خصوصی اولمکپس کی بانی |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
رونق لاکھانی ایک پاکستانی مخیر شخصیت اور خصوصی اولمپکس پاکستان کی بانی ہیں۔ 2016ء سے، وہ اس کے بورڈ کی چیئر پرسن ہیں۔[1][2][3]
رونق لاکھانی ہندوستان میں پیدا ہوئیں، جہاں انھوں نے نرملا نکیتن ممبئی سے پوسٹ گریجویٹ تعلیم مکمل کی۔ وہ پاکستان منتقل ہونے سے قبل 21 سال ہندوستان میں مقیم تھیں۔[4]
لاکھانی پاکستان میں مختلف اہلیت کے افراد کی مختلف شعبوں میں شمولیت کی حامی رہی ہیں۔ انھوں نے کہا: "شمولیت ایک بات چیت کرنے کا موضوع نہیں ہے، یہ ایک ایسا عمل ہے جس کو ہماری ثقافت کا حصہ بننے کی ضرورت ہے۔" اسپیشل اولمپکس پاکستان (ایس او پی) کی بانی کے طور پہ، لاکھانی 31 سال سے وابستہ ہیں۔[5][6] لاکھانی نے 1991ء میں ایس او پی کی بنیاد رکھی۔ [7] جب انھوں نے پہلی بار کراچی میں سٹی گیمز میں رضا کارانہ خدمات انجام دیں۔ [8] یہ پروگرام ذہنی اور جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ ایونٹ نے ایس او پی کے لیے تحریک پیدا کی۔ [9][10] اسپیشل اولمپکس اب دانشورانہ معذوری کے حامل کھلاڑیوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کھیلوں کی تنظیم ہے اور تقریباً 172 ممالک میں انھیں سال بھر کی تربیت فراہم کرتی ہے۔[11] لاکھانی 2003ء میں بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سے تھیں اور پھر اپریل 2007ء میں ایس او پی کے جنرل سکریٹری بن گئیں۔ [12][13][14] اگست 2015ء میں وہ بطور چیئرپرسن منتخب ہوئیں۔ سپیشل اولمپکس پاکستان میں ایک چیئرپرسن کے طور پرانھوں نے باضابطہ طور پر 2016ء سے کام شروع کیا۔ اب وہ ایس او پی کی مشاورتی کمیٹی میں بھی شامل ہیں۔[15][16] لاکھانی متعدد ورلڈ گیمز میں ہیڈ آف ڈیلیگیشن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ ایک سے زیادہ تنظیم کی بورڈ ممبر بھی ہیں جو صحت اور کھیلوں سے متعلق ہیں۔ وہ NOW PDP کی بانی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان بھی ہیں۔ [17] یہ تنظیم تعلیم اور معاشی بااختیار کاری کے شعبوں میں پائیدار اقدامات کے ذریعے ایک جامع معاشرے کو فروغ دینے میں معاون ہے۔ایس او پی کا باقاعدگی سے 1991ء سے ورلڈ گیمز میں مقابلہ ہورہا ہے۔ اس تنظیم کے پاس اب پاکستان میں 16،104 سے زیادہ ایتھلیٹ رجسٹرڈ ہیں۔[18][19][20] لاکھانی کراچی ویمن سوئمنگ ایسوسی ایشن کی نائب صدر بھی ہیں۔[21][22]
پاکستان میں مختلف قابلیت کے افراد کے لیے ان کی خدمات اور لگن کو سراہنے کے لیے؛ حکومت پاکستان نے لاکھانی کو 23 مارچ 2016ء ستارہ امتیاز ایوارڈ سے نوازا جو غیر معمولی کامیابیوں کے لیے کسی بھی سویلین کو دیا جانے والا چوتھا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔[23] [24][25]