ریس گروم | |
---|---|
فائل:Race Gurram (film) poster.webp | |
ہدایت کار | سریندر ریڈی |
پروڈیوسر |
|
منظر نویس | سریندر ریڈی |
کہانی | وکنٹھم ومسی شوگوپال کرشنا (ہندی ڈائیلاگ) |
ستارے | |
راوی | سنیل |
موسیقی | ایس تھمن |
سنیماگرافی | منوج پرامہمسا |
ایڈیٹر | گوتھم راجو |
پروڈکشن کمپنی | |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 163 منٹ[2] |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
بجٹ | ₹ 50 کروڑ[3] |
باکس آفس | ₹ 102 کروڑ[4] |
ریس گروم (اردو: ریس کا گھوڑا) 2014ء کی بھارتی تیلگو ایکشن مزاحیہ فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار اور مصنف سریندر ریڈی ہیں۔ اس فلم کو نلاملوپو سرینیواس نے سری لکشمی ناراسمہا پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کی۔[5] اس فلم کے ستارے اللو ارجن، شروتی ہاسن، شام، پرکاش راج اور سلونی اشونی ہیں۔ اس فلم کا میوزک ایس تھمن نے کمپوز کیا۔[6]
شوٹنگ کی شروعات 13 مئی 2013ء کو حیدرآباد میں شروع ہوئی۔[7][8] فلم کی شوٹنگ 22 فروری، 2014ء کو ختم ہوئی۔[9] فلم 11 اپریل، 2014ء کو پوری دنیا میں جاری کی گئی۔[10] فلم کا ملیالم ڈب ورژن لکی: دا ریسر 25 اپریل، 2014ء کو جاری ہوا۔ یہ فلم ہندی میں میں ہوں لکی: دا ریسر کے عنوان سے ڈب کی گئی۔ ڈبنگ فن کار سنکٹ مہاترے نے اللو ارجن کی آواز کو ڈب کیا۔ فلم نے اچھے تجزیے حاصل کیے،[11][12] یہ فلم پانچویں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلم بنی[13] اور ₹130 کروڑ کے قریب پیسے کما کر 2014ء کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم بنی۔[4][14] فلم نے بہترین اداکار، بہترین اداکارہ اور بہترین پس پردہ گلوکار کے لیے فلم فیئر اعزازات حاصل کیے۔[15]
ریس گروم 1110 اسکرینوں پر جاری ہوئی اور ₹102 کروڑ (امریکی $14 ملین) کمائے۔[16] ریس گروم 2014ء کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلم تھی، جس نے یواڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ فلم پانچویں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلم ہے۔
فلم ملیالم میں لکی: دا ریسر کے عنوان سے ڈب کی گئی اور 25 اپریل، 2014ء کو جاری کی گئی۔ تیلگو ورژن کی کامیابی کے بعد یہ فلم ہندی میں میں ہوں لکی: دا ریسر کے عنوان سے ڈب کی گئی اور ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی۔ تیلگو ورژن کے علاوہ ملیالم اور ہندی ورژن بھی سپر پٹ رہے اور شائقین کی طرف سے بھی سہرایا گیا۔
پیش نظر صفحہ 2010ء کی دہائی کی تیلگو فلم سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |