رین ڈانس فلمی میلہ

رین ڈانس اسکول اور فلمی میلہ
مقام

رین ڈانس فلمی میلہ ایک آزاد فلمی اسکول اور فلمی میلہ ہے۔ جس کا انعقاد لندن، نیویارک شہر، وینکوور، مانٹریال، ٹورنٹو، برلن، برسلز اور بوڈاپسٹ میں ہوتا ہے۔ اس کی بنیاد 1993ء میں ایلیٹ گروو نامی فلم ساز نے رکھی تھی جو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیدا ہوئے تھے۔ شروع کے دنوں اس میلے کا مقصد امریکی آزاد فلم سازوں کی مدد کرنا تھا لیکن بعد میں یہ ایک عالمی میلہ بن گیا۔ 2017ء میں اس میلے میں 119 ممالک کی تیار کردہ ایک سو آزاد فیچر فلمیں اور ڈیڑھ سو مختصر دورانیئے کی فلمیں دکھائی گئیں۔

فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے امریکی رسالے ورائٹی نے اسے دنیا کے اُن پچاس فلمی میلوں میں جگہ دی ہے جہاں جانے میں کبھی ناغہ نہیں کرنا چاہیے۔

رین ڈانس فلمی صنعت سے جڑے لوگوں کے علاوہ صحافیوں، خریداروں اور فلم کے شائقین کے لیے فیچر اور مختصر دورانیئے کی فلموں نمائش کرتا ہے۔ 2009ء میں لگ بھگ 6069 اور 2010ء میں 4694 تماشائیوں نے میلے میں شرکت کی۔

بیرونی روابط

[ترمیم]