ریڈیو روانڈا

ریڈیو روانڈا (انگریزی: Radio Rwanda) ایک روانڈا میں قائم ریڈیو اسٹیشن ہے جسے روانڈائی نشریاتی ادارہ جلاتا ہے۔ یہی ادارہ روانڈن ٹیلی ویژن کی بھی ملکیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ میجک ایف ایم اور دیگر عوامی ریڈیو اسٹیشن بھی چلائے جاتے ہیں۔

تاریخی طور پر ریڈیو روانڈا کی حیثیت بہت ہی نزاعی رہی ہے۔ اس پر نسل کشی اور نسلی امتیاز کے فروغ کا الزام رہا ہے۔ روانڈا میں دو نسل کے لوگ رہتے ہیں: ہُوتو اور تُتسی۔ یہ ریڈیو 1991ء کے دہے میں ہوتوؤں کا علم بردار اور تتسیوں کا مخالف بن کر ابھرا تھا۔ اس نے ثانی الذکر کو تل چٹا قرار دیا تھا۔ بالخصوص اس کی شام کی نشریات متنازع ہوتی تھیں، جنہیں شراب کے نشے میں دھُت افراد پیش کرتے تھے۔

1994ء میں حکومت کی حمایت یافتہ ہوتو ملیشاؤں نے روانڈ کی تتسی نسلی اقلیت کی نسل کشی کی۔ انھوں نے ٹوا اقلیت اور میانہ رو ہوتیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ کم از کم 800,000 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا اور 95,000 بچے یتیم ہوئے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق ایک ملزم کبوگا پر سیاسی اور ملیشیا گروپوں کا مرکزی مالی سرپرست ہونے کی حیثیت سے اِن گروپوں کو پیسے، ہتھیار اور ٹرانسپورٹیشن فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس نے “ریڈیو ٹیلی ویژن لیبرے ڈو مل کولینز” کے نام سے ایک نشریاتی ادراہ بھی قائم کیا جس پرنفرت انگیز تقریریں نشر کی جاتی تھیں اور نسل کشی پر اکسایا جاتا تھا۔ ریڈیو روانڈا بھی اس مذموم مہم کا اہم حصہ تھا۔[1]


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]