زارا شیخ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جون 1982ء (42 سال) لاہور, پاکستان |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماڈل، اداکار |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
زارا شیخ (ولادت: 7 مئی 1978ء) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں۔[1] زارا شیخ نے تیرے پیار میں (2000ء)، سلاخیں (2004ء) اور لاج (2003ء) جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ انھوں نے فلم تیرے پیار میں اپنی اداکاری کے لیے نگار ایوارڈز اور ’’ لاج ‘‘ میں اپنی اداکاری کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ جیتا۔[1]
زارا شیخ نے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز بہت ہی کم عمری میں، فلموں میں قدم رکھنے سے ایک دہائی سے زیادہ پہلے، شروع کر دیا تھا۔
زارا شیخ نے فلمی دنیا آغاز 2000ء میں فلم ہدایت کار حسن عسکری کی فلم تیرے پیار میں (2000ء) سے کیا تھا، جس میں انھوں نے ایک ہندوستانی سکھ لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک پاکستانی بینکر سے محبت کرتی ہے۔ اس فلم میں اپنے کردار کے لیے زارا شیخ کو نگار کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔[1]
2002ء میں، زارا شیخ نے سجاد گل کی چلو عشق لڑایں میں نظر آئیں۔ اس کے ایک سال بعد، 2003ء میں ، فلم لاج میں میں زارا شیخ نے ایک ہندو لڑکی رام کھوری کا کردار ادا کیا، جو اسلام قبول کرتی ہے -یہ ایک محبت کی کہانی ہے جو 1947ء کی تقسیم ہند اور پاکستان کے پس منظر میں پیش کی گئی تھی۔[2]
2019ء میں، زارا شیخ نے ہیر مان جا میں اداکاری کی۔[3]
2002 میں ، زارا شیخ نے علی حیدر کے ساتھ مل کر اپنی فلم چلو عشق لڑایں کے لیے تین گانے گائے۔[4]
سال | فلم | کردار | نوٹ |
---|---|---|---|
2000ء | تیرے پیار میں[1] | پریتی | |
2002ء | چلو عشق لڑایں[4] | ||
2003ء | لاج[2][3] | ||
2003ء | کمانڈو | ||
2003ء | یہ وعدہ رہا | ||
2004ء | سلاخیں[1][3] | ||
2005ء | تیرے بن جیا نہ جائے | ||
2006ء | پہلا پہلا پیار | ||
2008ء | کبھی پیار نہ کرنا | ||
2014ء | آنر کلنگ[3] | سمیرا | |
2017ء | جنگ | ||
2019ء | ہیر مان جا[3] |