زارا عابد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 اپریل 1992ء لاہور |
وفات | 22 مئی 2020ء (28 سال)[1][2] کراچی [1][2] |
وجہ وفات | ہوائی حادثہ یا واقعہ [1] |
طرز وفات | حادثاتی موت [3] |
شہریت | پاکستان |
آنکھوں کا رنگ | بھورا |
بالوں کا رنگ | سیاہ |
قد | 173 سنٹی میٹر |
عملی زندگی | |
پیشہ | [[:اداکار|ادکارہ]] ، ماڈل |
درستی - ترمیم |
زارا عابد (4 اپریل 1992ء – 22 مئی 2020ء) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ تھیں۔[4][5] فلم چوہدری سے زارا نے فلمی آغاز کیا جس کی ہدایتکاری عظیم سجاد نے کی تھی۔[6] جنوری 2020ء کو زارا کو چوتھے ہم ایوارڈز میں "بہترین خواتین ماڈل" کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔[7]
زارا ان مسافروں میں شامل تھیں جو پی آئی اے پرواز 8303 میں سوار تھے یہ جہاز 22 مئی 2020ء کو کراچی میں گر تباہ ہو گیا۔[8][9]
زارا عابد 4 اپریل 1992ء کو پنجاب کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔[10] زارا نے پاکستان کے شہر کراچی میں پرورش پائی اور اپنے خاندان کے ساتھ اسی شہر میں مقیم رہیں۔ انھوں نے سینٹ پیٹرک گرلز ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔[10]
مئی 2020ء کو زارا پی آئی اے کی پرواز 8303 میں شامل تھیں جو کراچی کے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب لینڈنگ کے وقت گرکر تباہ ہو گیا۔ وہ لاہور میں اپنے چچا کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد کراچی واپس جارہی تھیں۔[11][12]